Thursday, October 1, 2020  | 12 Safar, 1442
ہوم   > بین الاقوامی

امریکا کے نائب صدر بغیر ماسک پہنے اسپتال پہنچ گئے

SAMAA | - Posted: Apr 29, 2020 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 29, 2020 | Last Updated: 5 months ago

امریکا کے نائب صدر مائیک پینس جانے انجانے میں اسپتال کا دورہ کرنے بغیر ماسکے کے پہنچ گئے۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق امریکی نائب صدر مائیک پنس کرونا وائرس سے متعلق احتیاطی تدابیر کو یکسر نظرانداز کرتے ہوئے مختلف اداروں کے دورے پر نکلے۔ وہ ایک بڑے اور معروف اسپتال میں بغیر ماسک پہنے پہنچے تو لوگ یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ نائب امریکی صدر کے منہ پر کوئی ماسک نہیں۔

سی این این کے مطابق مائیک پینس کے ساتھ موجود دیگر تمام افراد نے منہ پر فیس ماسک پہنا ہوا تھا۔ امریکی نائب صدر جس اسپتال میں گئے وہاں کا قانون ہے کہ ہر آنے والے شخص کو ماسک پہننا لازم ہے۔

مائیک پنس کا کہنا تھا کہ اسپتال میں موجود مریضوں اور عملے سے ملنا ضروری تھا اس لئے ماسک نہیں پہنا۔ ان کا اور ان کے ساتھ رہنے والے افراد کا باقاعدگی سے کرونا ٹیسٹ ہوتا رہتا ہے۔ واضح رہے کہ امریکی نائب صدر مائیک پنس وائٹ ہاؤس کرونا وائرس سے متعلق ٹاسک فورس کے سربراہ بھی ہیں۔ جن کا دن کا بیشتر وقت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ بھی گزرتا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube