Thursday, October 22, 2020  | 4 Rabiulawal, 1442
ہوم   > بین الاقوامی

برطانوی وزیراعظم آج سےپھرذمہ داریاں سنبھال لیں گے

SAMAA | - Posted: Apr 27, 2020 | Last Updated: 6 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 27, 2020 | Last Updated: 6 months ago

کرونا وائرس کو شکست دینے والے برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن پیر 27 اپریل سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

برطانوی خبر رساں اداروں کی جانب سے جاری رپورٹس کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کرونا وائرس سے صحت یاب ہونے کے بعد آج سے وزیراعظم آفس میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ وہ پیر کو ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ میں پریس کانفرنس بھی کریں گے۔

اس سے قبل برطانوی وزیر صحت میٹ ہینکوک نے کہا تھا کہ وزیراعظم بورس جانسن کی صحت بہتر ہے اور کورونا وائرس کے باعث بیمار ہونے کے بعد ان کی صحت بحال ہو رہی ہے۔

میٹ ہینکوک کا کہنا تھا کہ ان کی وزیراعظم سے بات ہوئی ہے، وہ بہت اچھی فارم میں ہیں اور واضح طور پر ان کی صحت بہتر ہو رہی ہے۔

واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت کی تحقیق کے مطابق اس بات کا کوئی ثبوت نہیں کہ صحت یاب ہونے والے افراد دوبارہ کرونا کا شکار نہیں ہوں گے۔ اینٹی باڈیز کے وائرس روکنے سے متعلق شواہد بھی نہیں ملے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube