Friday, July 3, 2020  | 11 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > بین الاقوامی

امریکا: کرونا کے باعث بینکوئٹ ہالز کا کاروبار بری طرح متاثر

SAMAA | - Posted: Apr 25, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 25, 2020 | Last Updated: 2 months ago

مسلم اکثریت نے جمعہ کوپہلاروزرکھا

امریکا میں مسلم کمیونٹی کی بڑی تعداد نے جمعہ کے روز پہلا روزہ رکھا۔ اس موقع پر مختلف ہوٹلز اور بینکوئٹ چلانے والوں کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے باعث ان کا کاروبار بری طرح متاثر ہوا ہے۔

امریکی شہر شکاگو میں موجود نمائندہ سما یاسر فیروز کے مطابق شہر میں واقع ایک ہوٹل میں کام کرنے والے کچھ پاکستانی امریکا میں ماہ صیام کو یادگار بنانے کی تیاریاں مصروف ہیں اور وطن میں گزرے دنوں کو بھی یاد کر رہے ہیں۔ کرونا کے باعث جہاں ان ہوٹلز اور بینکوئٹ کا کاروبا بری طرح متاثر ہے، وہیں کچھ ہوٹل اور بینکوئٹ ایسے بھی ہیں جنہوں نے سحر اور افطار میں مفت کھانا تقسیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

دوسری جانب کچھ دکانوں میں کھجور کے شربت کی خریداری جاری ہے تو دوسری طرف تسبیح اور ٹوپیاں کی فروخت میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ یہ سب اہتمام ماہ صیام کی مناسبت سے کیا گیا ہے۔

شکاگو میں بسنے والے بزنس مینز کا کہنا ہے کہ کرونا کے باعث پورا رمضان بک رہنے والے بینکوئٹ ہالز کا کاروبار بری طرح متاثر ہوا ہے۔ یہ بینکوئٹ ہالز پچھلے سال روزانہ 25 ہزار ڈالر تک کماتے تھے مگر اس بار یہ سحری اور افطار مفت دے رہے ہیں، یہ اسے نقصان نہیں نیکی کا موقع کہتے ہیں

کمیونٹی والنٹیئر نے بتایا کہ امریکا میں مہنگی گاڑی میں بیٹھا شخص بھی غریب ہوسکتا ہے، تاہم امریکا میں مقیم مسلمان اس بات پر پرامید ہیں کہ یہ وقت بھی گزر جائے گا اور اچھا وقت ضرور لوٹ کر واپس آئے گا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube