Thursday, August 13, 2020  | 22 Zilhaj, 1441
ہوم   > بین الاقوامی

سعودیہ:گھرمیں گھس کرخواتین سے زیادتی کرنیوالے3 مجرموں کے سرقلم

SAMAA | - Posted: Apr 21, 2020 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 21, 2020 | Last Updated: 4 months ago

جدہ میں گھر میں گھس کر خواتین سے زیادتی سمیت مختلف وارداتیں کرنے والے 3 افراد کا عدالت کے حکم پر سر قلم کردیا گیا۔ سزا پانے والوں میں 2 سعودی اور ایک پاکستانی شہری شامل ہیں۔

سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزارت داخلہ نے بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ سعودی شہری ہتان بن سراج بن سلطان الحربی، سلطان بن سراج بن سلطان الحربی اور پاکستانی شہری محمد عمر لئیق جمالی شراب پی کر جدہ کے ایک گھر میں گھس گئے تھے- وہ سیکیورٹی فورس کا بھیس بدل کر گھر میں داخل ہوئے۔

ملزمان نے تیز دھار وآلے آلہ سے ڈرا کر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ بعد ازاں ملزمان نے گھر کے دوسرے کمرے کا دروازہ توڑ کر دوسری خاتون کے ساتھ بھی زیادتی کی اور واردات کے بعد فرار ہوگئے تھے۔

وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں بتایا کہ سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں نےانہیں تلاش کرکے گرفتار کرلیا تھا- پوچھ گچھ کے بعد ان پر فرد جرم عائد کردی گئی۔

سعودی عدالت نے الزام ثابت ہونے پر تینوں کو (حد الحرابہ) کی سزا سنائی تھی- سعودیہ میں حد الحرابہ اسلامی قانون جرم و سزا کے تحت ایسے جرم کی سزا ہے جو وہاں بدامنی، انارکی اور خلفشار پھیلانے پر دی جاتی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube