Wednesday, August 12, 2020  | 21 Zilhaj, 1441
ہوم   > بین الاقوامی

امریکا:لاک ڈاؤن میں مظاہرے،دفاتراورتنصیبات کھولنے کا مطالبہ

SAMAA | - Posted: Apr 19, 2020 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 19, 2020 | Last Updated: 4 months ago

امريکا کی متعدد ریاستوں میں شہری لاک ڈاؤن کے باوجود گھروں سے نکل آئے اور دفاتر اور دیگر تنصیبات کھولنے کا مطالبہ کیا، جب کہ صدر ٹرمپ نے بھی لاک ڈاؤن کی سخت مخالفت کردی۔

امریکا کی 3 ریاستوں ٹیکساس، میری لینڈ اور اوہایو میں ہفتے کے روز شہریوں کی بڑی تعداد نے احتجاج کیا۔ ان ریلیوں میں زیادہ تر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی شریک تھے۔ وہ دفاتر اور روزگار کے مقامات کو کھولنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔

امريکی صدر نے لاک ڈاؤن کے خلاف مظاہروں کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن ختم ہونا چاہیئے۔ امريکن کرائسس سيل ميں نيوز کانفرنس ميں انہوں نے معاشی سرگرمياں پھر سے شروع کرنے کيلئے 3 مرحلوں کے منصوبے کا اعلان کيا۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ جو بھی رياست خود کو معيشت کھولنے کے منصوبے کيلئے تيار سمجھے، وہ اس پر عمل درآمد شروع کرسکتی ہے۔

صدر ٹرمپ کے مطابق پہلےمرحلے ميں ريسٹورانٹ اور جيمز کلب کھول ديئے جائيں گے۔ شائقين کی غير موجودگی کے ساتھ کھیلوں کی سرگرمیاں شروع کی جائیں گی۔ دوسرے مرحلے ميں اسکولوں کو بھی کھول ديا جائے گا۔ غيرضروری سفر پر پابندی ختم ہوجائے گی۔ تيسرے مرحلے ميں دفاتر ميں کام پر پابندی ختم کردی جائے گی۔ سب سے زيادہ انفکيشن کا شکار لوگ بھی باہر جاسکيں گے ليکن سماجی دوری اور پروٹوکول پر عمل کرنا لازم ہوگا۔

امريکی صدر نے ميڈيا پر جانبدار ہونے اور کرونا سے متعلق جھوٹے اعداد و شمار پيش کرنے کا بھی الزام لگايا۔ اس سے قبل انہوں نے اپنی ٹویٹس میں مینیسوٹا کو آزاد کرو۔۔۔۔ مشیگن کو آزاد کرو اور پھر ورجینیا کو آزاد کرو لکھا تھا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کہتے ہيں کہ کرونا وائرس کے عروج کا دور گزر چکا ہے۔

دوسری جانب امریکی میں کرونا وائرس سے مزید ایک ہزار 867 افراد ہلاک ہوگئے۔ جس کے بعد تعداد 39 ہزار سے تجاوز کرگئی۔ صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر وائرس کا ذمہ دار چین کو قرار دے دیا، امریکا اور کینیڈا کی سرحد کو مزید 30 روز کے لیے بند کر دیا گیا۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکا میں اموات کی شرح مغربی یورپ کے بیشتر ممالک سے کم ہے۔

امریکی ادارہ صحت کا دعوی ہے کہ “ایبولا “کی دوا نے کرونا کیخلاف کام کر دکھایا ہے۔ امریکا میں تجرباتی دوا لینے والے مریض تیزی سے صحت یاب ہونے لگے۔ امریکی ادارہ صحت نے جانوروں میں دوا کے تجربات کامیاب ہونے کی تصدیق کی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube