فوٹو: اے ایف پی
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے رمضان المبارک میں مذہبی اجتماعات پر پابندی کا عندیہ دے دیا۔
غیر ملکی خبر کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر نے عوام سے رمضان المبارک کی عبادت گھروں پر رہ کر کرنے کی درخواست کی ہے۔
خامنہ ای نے کہا کہ شہری رمضان المبارک کی عبادات گھر پر کریں اور تنہائی میں عبادت کا موقع نہ گنوائیں۔
واضح رہے کہ ایران میں کرونا وائرس سے اب تک اموات کی تعداد 4 ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ 66 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔