Friday, July 10, 2020  | 18 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > بین الاقوامی

کروناوائرس: امریکا 1529، فرانس میں 1417ہلاکتیں، اموات 81ہزار سے متجاوز

SAMAA | - Posted: Apr 8, 2020 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 8, 2020 | Last Updated: 3 months ago

کرونا وائرس سے اموات کے لحاظ سے آج بدترین دن رہا، منگل کو دنیا میں ایک دن میں سب سے زیادہ 6443 افراد انتقال کرگئے، فرانس 1417 افراد کی ہلاکت کے بعد 10 ہزار سے زائد اموات والا چوتھا ملک بن گیا، امریکا میں بھی ریکارڈ 1529 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، مجموعی طور پر ہلاکتیں 81 ہزار سے تجاوز کرگئیں، یورپ میں ایک دن میں 4400 سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے، مجموعی مریضوں کی تعداد 14 لاکھ 12 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

کرونا وائرس سے متعلق مریضوں اور اموات کا ریکارڈ جمع کرنیوالی ویب سائٹ ورلڈ او میٹرز ڈاٹ انفو کے مطابق چین کے شہر ووہان سے دنیا بھر میں پھیلنے والے انتہائی مہلک مرض کے شکار افراد کی تعداد 66 ہزار نئے مریضوں کے اضافے کے بعد 14 لاکھ 12 ہزار سے بڑھ گئی، جن میں 3 لاکھ  مریض صحتیاب ہوچکے جبکہ 10 لاکھ 30 ہزار سے زائد متاثرین اب بھی اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، 47 ہزار 880 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، دنیا بھر میں ہر دس لاکھ میں 181 افراد متاثر اور 10.4 ہلاک ہورہے ہیں۔

دنیا میں اب تک کرونا وائرس سے سب سے زیادہ اموات اٹلی میں 17 ہزار 127 ریکارڈ کی گئی ہیں جبکہ اسپین 13897، امریکا 12400، فرانس 10328، برطانیہ 6159، ایران 3872 اور چین میں 3331 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

آج ایک دن میں  امریکا میں 1529، فرانس 1417، برطانیہ 786، اٹلی 604، اسپین 556، بیلجیئم 403، نیدر لینڈز 234، جرمنی 173، ایران 133 اور سویڈن میں 114 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، چین میں آج ایک بھی شخص کرونا وائرس سے ہلاک نہیں ہوا، صرف 32 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ترکی میں منگل کو بھی 76 افراد انتقال کر گئے جہاں مجموعی تعداد 725 ہوگئی، سوئٹزر لینڈ میں 56، کینیڈا 52، آئر لینڈ 36، پرتگال 34، میکسیکو 31، آسٹریا 23، برازیل، پولینڈ 22، رومانیہ 21، الجیریا 20، ڈنمارک 16، بھارت، فلپائن 14، ناروے 13، انڈونیشیا، ڈومینیکن ری پبلک 12، روس 11، چیچیا، مراکش 10 اور ہنگری میں 9 افراد موت کا شکار ہوگئے۔

گزشتہ روز (6 اپریل 2020ء) کو امریکا میں 1255، فرانس 833، اسپین 700، اٹلی 636 اور برطانیہ میں 439 افراد ہلاک ہوئے تھے، کل مجموعی طور پر ایک دن میں 5229 افراد زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
CORONAVIRUS, COVID-19, PAKISTAN, IRAN, CHINA, US, ITALY, FRANCE, SPAIN, HEALTH, WHO, PM, IMRAN KHAN, UK, EUROPE, WORLD, UPDATE,
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube