ہوم   > بین الاقوامی

فلوریڈا ایئرپورٹ کے قریب آتشزدگی،3500گاڑیاں جل گئیں

SAMAA | - Posted: Apr 6, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 6, 2020 | Last Updated: 2 months ago

امریکی ریاست فلوریڈا کے قریب ائیرپورٹ پر اچانک آگ لگنے سے 3500 گاڑیاں جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئیں۔

سی این این کے مطابق آگ فلوریڈا ائیرپورٹ کے قریب کرائے کی گاڑیوں کے فارم پر لگی۔ حکام کا کہنا ہے کہ تمام گاڑیاں 15 ایکٹر رقبے پر محیط کرائے کی زمین پر کھڑی کی گئیں تھیں۔

آگ گھاس میں لگی اور دیکھتے ہی دیکھتے تمام گاڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ اتنی ہولناک تھی کہ کئی کلومیٹر دور سے آگ کے شعلے دیکھے جا سکتے تھے۔

آگ کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں، جب کہ آگ بجھانے کے لئے ہیلی کاپٹرز کا بھی استعمال کیا گیا۔

فائر فائٹرز حکام کا کہنا ہے کہ آگ پر جب قابو پایا گیا تو اس وقت تک 3500 گاڑیاں جل کر تباہ ہو چکی تھیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube