ہوم   > بین الاقوامی

بھارت: جڑواں بچوں کا نام کرونا اور کو وڈ رکھ دیا

SAMAA | - Posted: Apr 5, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 5, 2020 | Last Updated: 2 months ago
فائل فوٹو

بھارت ميں لاک ڈاؤن کے دوران پيدا ہونے والے جڑواں بہن بھائی کا نام کرونا اور کو وڈ رکھ ديا گيا۔

ایجنسی رپورٹ کے مطابق جڑواں بچے رياست چھتيس گڑھ کے دارالحکومت رائے پور ميں پيدا ہوئے۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے بچوں کی ماں کو اسپتال پہنچنے ميں شديد دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

والدين کے مطابق يہ نام رکھنے کی وجہ يہ ہے کہ تاکہ انہيں اس مشکل وقت ميں ملنے والی يہ خوشی ہميشہ ياد رہے۔

برطانوی اخبار دی انڈیپنڈنٹ کے مطابق جڑواں بچوں میں ایک بچہ اور ایک بچی ہے۔ جڑواں بچوں کی ماں 22 سالہ پری ورما نے بتایا کہ انہیں کوئی مدد نہیں ملی اور ان کے کنبے کے افراد مکمل بندش کی وجہ سے رائے پور شہر نہیں پہنچ سکے تھے۔

والد ونئے ورما نے کہا کہ یہ دونوں نام خوبصورت ہیں۔ کرونا لاطینی زبان میں تاج کو کہا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی حکومت نے کرونا وائرس کی وجہ سے 14 اپریل تک لاک ڈاؤن بڑھا دیا ہے، جس سے 1.3 ارب آبادی گھروں میں بند ہے۔ بھارت میں اب تک کرونا کے متاثرین کی تعداد 3000 تک پہنچ چکی ہے، جب کہ 68 افراد کرونا سے ہلاک ہوچکےہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube