Wednesday, August 5, 2020  | 14 Zilhaj, 1441
ہوم   > بین الاقوامی

سعودی حکومت 3ماہ پرائیویٹ کمپنیوں کے ملازمین کو تنخواہ دیگی

SAMAA | - Posted: Apr 4, 2020 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 4, 2020 | Last Updated: 4 months ago

سعودی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کرونا کی وباء سے متاثر ہونے والی پرائیویٹ کمپنیوں اور ان کے ملازمین کے تحفظ کے لیے تین ماہ کی تنخواہیں قومی خزانے سے دینے کا اعلان کیا ہے۔

سعودی نشریاتی ادارے العربیہ کے مطابق شاہ سلمان نے آئین کے آرٹیکل 8، 10 اور 14 پر عمل درآمد کرتے ہوئے نجی شعبے میں کام کرنے والے ملازمین کی ملازمتوں کے تحفظ کے لیے ان کی تنخواہوں کا 60 فی صد ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

سعودی عرب کے آئین کے تحت کسی بھی مشکل صورت حال میں حکومت پرائیویٹ سیکٹر کے ملازمین کی سوشل سیکیورٹی، انشورنس اور ان کی مالی مدد کی پابند ہے۔

سعودی حکومت تین ماہ تک پرائیویٹ کمپنیوں کے ملازمین کی تنخواہوں کا 60 فی صد ادا کرے گی جس کی زیادہ سے زیادہ مالیت فی کس 9 ہزار ریال بنتی ہے جب کہ سعودی حکومت کی جانب سے میں اس مد میں 9 ارب اریال کی رقم فراہم کی جائے گی۔

امدادی پیکیج کے تحت سعودی حکومت ایسی کمپنیوں کے تنخواہوں کے لیے 100 فی صد رقم فراہم کرے گی جہاں سعودی ملازمین کی تعداد پانچ یا اس سے کم ہے جب کہ اگر سعودی ملازمین کی تعداد پانچ سے زیادہ ہے تو ان کمپنیوں کو 70 فیصد اخراجات فراہم کیے جائیں گے۔ اس عرصے کے دوران کوئی کمپنی اپنے ملازمین سے زبردستی کام نہیں کرائے گی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube