Tuesday, September 22, 2020  | 3 Safar, 1442
ہوم   > بین الاقوامی

اسلامی تاريخ ميں 40 بارحج منسوخ کيا گيا ،رپورٹ

SAMAA | - Posted: Apr 2, 2020 | Last Updated: 6 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 2, 2020 | Last Updated: 6 months ago

کرونا وائرس کے باعث حج بھی متاثر ہونے کا خدشہ

کرونا وائرس کے باعث حج بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ سعودی شاہ عبدالعزيز فاؤنڈيشن برائے ريسرچ کے مطابق اسلامی تاريخ ميں 40 بار ايسا وقت آيا جب حج کو منسوخ کيا گيا۔

اسلامی تاریخ میں بیماری، کسی تنازع یا دیگر وجوہات کی بنا پرحج کو متعدد بار منسوخ کیا گیا۔

سعودی شاہ عبد العزیز فاؤنڈیشن برائے ریسرچ کے مطابق 40 مرتبہ ايسا ہوا جب حج کو منسوخ کردیا گیا تھا۔10 ویں صدی عیسوی ميں خانہ کعبہ پر قبضے کے بعد پہلی بار حج منسوخ کيا گيا۔930 ء میں حج سیزن کے دوران مکہ پرحملہ ہوا جس کے بعد 10 سال تک حج نہ ہوسکا۔865 ء میں مکہ ميں عازمين کے قتل عام کے بعد ايک بار پھرحج کو روک ديا گيا۔1831 میں ہندوستان سے پھيلنے والی وبا طاعون سے سينکڑوں حاجی شہيد ہوئے۔

کنگ عبد العزیز سینٹر کے مطابق1837 سے1892 کےدرمیان روزانہ کی بنیاد پر انفیکشن نے سینکڑوں حاجیوں کو شہيد کردیا۔ اس دوران بھی حج جيسے مقدس فريضے کو کئی بار منسوخ کرنا پڑا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube