Tuesday, September 22, 2020  | 3 Safar, 1442
ہوم   > بین الاقوامی

امارات ایئرلائنز کا 6اپریل سے پروازیں شروع کرنیکا اعلان

SAMAA | - Posted: Apr 2, 2020 | Last Updated: 6 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 2, 2020 | Last Updated: 6 months ago

 

امارات ایئر لائنز نے پیر سے محدود پروازیں چلانے کا اعلان کردیا۔ پیر 6 اپریل سے پروازوں کا آغاز کیا جائے گا، جس میں ایسے غیر ملکی جو اپنے وطن جانا چاہتے ہیں سفر کرسکیں گے۔

متحدہ عرب امارات کی شہری ہوا بازی اتھارٹی کے سربراہ شیخ احمد بن سعید آل مکتوم (جو امارات ایئر لائنز کے چیف ایگزیکٹو بھی ہیں) نے اپنے ٹویٹر پیغام میں بتایا ہے کہ محدود طور پر پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کا مقصد کرونا کے باعث انٹر نیشنل پروازیں بند ہونے سے متاثر ہونیوالے ملک میں مقیم اقامہ ہولڈرز یا وزٹ پر آئے ہوئےغیر ملکیوں کو پہلے سفر کا موقع دینا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ پروازوں کی جزوی بحالی کی تفصیل ابھی طے نہیں کی تاہم جلد ہی پروازوں کا نیا شیڈول جاری کردیا جائے گا، اماراتی ایئر لائنز انٹرنیشنل پروازوں کی بحالی کی خواہاں ہے اور جزوی طور پر اس کا آغاز کرنے جارہی ہے۔

کرونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں فضائی اور زمینی آمد و رفت بند ہے، امریکا، برطانیہ، روس، چین، بھارت، پاکستان سمیت دنیا بھر کے درجنوں ممالک میں لاک ڈاؤن ہے۔

اب تک متعددی مرض سے 48 ہزار 500 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 9 لاکھ 55 ہزار افراد کرونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔

یو اے ای کی شہری ہوابازی اتھارٹی کے سربراہ  کا مزید کہنا تھا کہ انٹرنیشنل پروازوں کی جزوی بحالی کے ساتھ ہم اپنے عملے اور مسافروں کی سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے ہر طرح کی تدابیر اختیار کریں گے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
CORONAVIRUS, COVID-19, PAKISTAN, IRAN, CHINA, US, ITALY, FRANCE, SPAIN, HEALTH, WHO, PM, IMRAN KHAN, UAE, EMIRATES AIR LINES, DUBAI,
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube