ہوم   > بین الاقوامی

آئندہ 2 ہفتے امریکیوں پر بیحد بھاری ہونگے، ٹرمپ

SAMAA | - Posted: Apr 1, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 1, 2020 | Last Updated: 2 months ago

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ دو ہفتے ملک کیلئے بیحد تکلیف دہ ہونگے جس کیلئے قوم تیار رہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق صرر ٹرمپ ماہرین کی رائے کی روشنی میں پہلے ہی بتا چکے ہیں کہ سماجی فاصلے اور احتیاط کے باوجود امریکا میں کرونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث ایک لاکھ سے دو لاکھ 40 ہزار افراد موت کے منہ میں جاسکتے ہیں۔
دو گھنٹے طویل بریفنگ کے آغاز میں ڈونلڈ ٹرمپ نے خلاف توقع خاصے غمگین لہجے میں کرونا وائرس والے بحران کے حوالے سے اپنی ابتدائی تساہلی کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد معاشی نظام کے تعطل کو بچانا تھا۔
انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ہر امریکی آنے والے کٹھن ترین دنوں کیلئے تیار ہوجائے کیوں کہ آئندہ دو ہفتے امریکا کیلئے بہت دردناک ہونگے۔
امریکا میں بدھ کو کرونا وائرس کے باعث لقمہ اجل بن جانے والے 4 ہزار سے بڑھ چکے ہیں، اس طرح یہ تعداد چین میں ہونے والی اموات سے بھی تجاوز کرچکی ہے۔ ٹیسٹنگ کٹس، تنفس کے آلات و دیگر سہولیات کے بروقت انتظام میں ناکامی کے باعث بحران میں شدت آجانے پر ڈونلڈ ٹرمپ کی ان دنوں خاصی مذمت کی جاری ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube