ہوم   > بین الاقوامی

ہسپانوی شہزادی ماریہ ٹریسا کرونا سے انتقال کرگئیں

SAMAA | - Posted: Mar 29, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 29, 2020 | Last Updated: 2 months ago

اسپین کے بادشاہ فلپ ششم کی کزن شہزادی ماریہ ٹریسا کرونا وائرس کا شکار ہو کر چل بسیں۔ ان کی عمر 86 سال تھی۔

ایجنسی رپورٹ کے مطابق 86 سالہ ہسپانوی شہزادی ماریہ کا تعلق بربن پارماشاہی گھرانے سے تھا اور وہ کچھ عرصے سے علیل بھی تھیں۔ وہ 28 جولائی سال 1933 میں پیرس میں پیدا ہوئیں۔ انہیں سماجی اور معاشرتی سوچ اور کاموں کی وجہ سے سرخ شہزادی کا لقب دیا گیا تھا۔

اہل خانہ کی جانب سے فیس بک پر ماریہ ٹریسیا کے انتقال کی تصدیق کی گئی۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ماریہ ٹریسا کا انتقال ایک ایسے وقت میں ہوا جب اسپین کے بادشااہ فلپ کا کرونا ٹیسٹ منفی آیا۔

برطانوی اخبار دی سن کے مطابق 86 سالہ شہزادی ماریہ ٹیریسا دنیا بھر میں کرونا وائرس سے ہلاک ہونے والی کسی بھی شاہی خاندان کی پہلی فرد ہیں۔ شہزادی کے بھائی پرنس سکسٹس ہنری کے مطانق شہزادی کورونا وائرس کا شکار ہو گئی تھیں۔ بوربون پارما سپین کے شاہی خاندان کی کیڈٹ برانچ ہے۔

شاہی روایات کے مطابق کیڈٹ برانچ اس وقت تخلیق کی جاتی ہے جب شاہی خاندان کے کسی نوجوان رکن کو جو کہ تخت کا وارث نہ ہو خطابات اور جاگیریں عطا کی جاتی ہیں۔

واضح رہے کہ کرونا وائرس کے باعث یورپ میں اٹلی کے بعد اسپین سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ جہاں تقریباً 6000 اموات ہوچکی ہیں، جب کہ 70 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 30 ہزار 8 سو سے تجاوز کر گئی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube