ہوم   > بین الاقوامی

بھارتی جیلوں میں نظربند تمام کشمیریوں کی رہائی کا مطالبہ

SAMAA | - Posted: Mar 28, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 28, 2020 | Last Updated: 2 months ago

مقبوضہ کشمیر میں حریت تنظیموں اور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے کرونا وائرس کی وبا کے تیزی سے پھیلاؤ کے پیش نظر مختلف جیلوں میں نظر بند تمام کشمیریوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جموں وکشمیر مسلم لیگ کے قائم مقام چیئرمین فاروق احمد توحیدی نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب کرونا وائرس نے کئی ملکوں کو متاثر کیا ہے اور اسکے باعث ہزاروں لوگ ہلاک ہو رہے ہیں وہیں کشمیری نظر بندوں کے اہلخانہ بھی بھارتی جیلوں میں نظر بند اپنے پیاروں کی سلامتی کے حوالے سے انتہائی پریشان ہیں۔

انہوں نے پارٹی چیئرمین مسرت عالم بٹ، محمد یاسین ملک، شبیر احمد شاہ، آسیہ اندرابی، نعیم احمد خان، الطاف احمد شاہ، ایاز محمد اکبر، پیر سیف اللہ، معراج الدین کلوال، شوکت احمد بخشی، نور محمد کلوال اور فاروق احمد ڈار سمیت غیر قانونی طور پر نظر بند تمام کشمیریوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

مقبوضہ کشمیر کی ہائیکورٹ بار ایسو سی ایشن نے آج سرینگر میں ٹیلی کانفرسنگ کے ذریعے اپنی مجلس عاملہ کے ارکان کے اجلاس میں کہا کہ بھارت بھر کی جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدی موجود ہیں لہذا قیدیوں خاص طور پر وہ جو پیچیدہ امراض میں مبتلا ہیں کی زندگیوں کو شدید خطرہ لاحق ہے۔

ادھرمقبوضہ کشمیر میں 8 سالہ لڑکے اور 7 ماہ کے بچے سمیت دو بھائیوں کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے باعث علاقے میں کرونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 27 ہوگئی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube