Wednesday, January 19, 2022  | 15 Jamadilakhir, 1443

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن میں کرونا وائرس کی تصدیق

SAMAA | - Posted: Mar 27, 2020 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Mar 27, 2020 | Last Updated: 2 years ago

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن بھی کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔ وائرس کے لیے کیا گیا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ سے بتایا گیا ہے کہ بورس جانسن کل اپنی رہائش گاہ سے باہر آئے تھے اور تالياں بجا کر ڈاکٹرزکوخراج تحسين پيش کياتھا۔ ان میں جو علامات پائی گئی تھیں اس بنیاد پر ان کا ٹیسٹ لیا گیا جو مثبت آیا۔ ان کا ہلکی کھانسی کی شکایت تھی جس کو سنجیدہ نہیں لیا گیا تھا۔

برطانوی وزیراعظم ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ پر سیلف آئیسولیشن میں چلے گئے ہیں۔ وہ اپنی کابینہ اراکین سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے رابطے میں رہیں گے۔

برطانوی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ کسی سونامی کی طرح مریض اسپتالوں کا رخ کررہے ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube