ہوم   > بین الاقوامی

کرونا وائرس: دنیا بھر میں اموات 20 ہزار سے متجاوز

SAMAA | - Posted: Mar 25, 2020 | Last Updated: 2 weeks ago
SAMAA |
Posted: Mar 25, 2020 | Last Updated: 2 weeks ago

کرونا وائرس سے اٹلی میں مزید 683، اسپین 443 اور ایران میں 143 اموات کے بعد دنیا بھر میں اموات کی تعداد 20 ہزار 500 سے بڑھ گئیں۔ یورپ میں آج (بدھ 25 مارچ کو) 1350 سے زائد ہلاکتوں کے بعد مجموعی تعداد 15 ہزار سے بھی تجاوز کر گئیں۔ چین میں 3281 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

کرونا وائرس سے متعلق مریضوں اور اموات کا ریکارڈ جمع کرنیوالی ویب سائٹ ورلڈ میٹرز ڈاٹ انفو کے مطابق چین کے شہر ووہان سے دنیا بھر میں پھیلنے والے انتہائی مہلک مرض کے شکار افراد کی تعداد 4 لاکھ 54 ہزار سے تجاوز کرگئی، ایک لاکھ 13 ہزار سے زائد افراد صحتیاب ہوچکے جبکہ 3 لاکھ 20 ہزار سے زائد مریض اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، تقریباً 14 ہزار متاثرین کی حالت تشویشناک ہے، آج (بدھ کو) بھی دنیا بھر میں 32 ہزار کے قریب نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

رواں سال 22 جنوری کو پہلی ہلاکت رپورٹ ہونے کے بعد سے دنیا بھر میں کرونا وائرس سے اب تک مجموعی طور پر 20 ہزار 543 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں، سب سے زیادہ ہلاکتیں اٹلی میں 7503 ہیں جہاں آج بھی 683 افراد لقمہ اجل بن گئے، اسپین 3434، چین 3281 اور ایران میں 2077 رپورٹ ہوچکی ہیں، امریکا بھی مزید 61 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، جہاں مرنے والوں کی تعداد 841 تک پہنچ گئی۔

آج 25 مارچ 2020 کو اسپین میں مزید 443 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ایران میں مزید 143 اموات رپورٹ ہوچکی ہیں، چین میں 4 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، نیدر لینڈز 80، جرمنی 46، بیلجیئم میں 56 اموات کے بعد تعداد 178 اور سوئٹزر میں 31 ہلاکتوں کے بعد نمبر 153 تک پہنچ گیا۔

کرونا نے برطانیہ میں مزید 13 افراد کی جان لے لی، وہاں تعداد 435 ہوگئی، نیدرلینڈز میں اموات 356 ہیں، فرانس میں بھی مرنیوالوں کی تعداد 1100 تک پہنچ چکی ہے۔

کرونا وائرس سے پرتگال میں 10، جنوبی کوریا میں 6، ملائیشیا، پولینڈ، سویڈن، ڈومینکن ری پبلک 4، انڈونیشیا، فلپائن، چیچیا تین 3، آسٹریا، عراق، ناروے، کینیڈا، لتھوینیا، ڈنمارک، فن لینڈ، پولینڈ، رومانیہ، یونان، اسرائیل، ارجنٹینا، الجیریا، لتھوینیا، پرو، پاناما، دو 2، ایکواڈور، چلی، پاکستان، بحرین، میکسیکو، ایسٹونیا، ہنگری، مراکش، شمالی مقدونیہ، تیونس، آذربائیجان، یوکرین، افغانستان، گھانا، فلسطین، بنگلہ دیش، پیراگوئے، نائیجر، مصر، آسٹریلیا، رومانیہ، سلووینیا، سربیا، برازیل، ایک ایک شخص زندگی کی بازی ہار چکا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube