ہوم   > بین الاقوامی

بھارت میں 21 روز کیلئےلاک ڈاؤن کا اعلان

SAMAA | - Posted: Mar 25, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 25, 2020 | Last Updated: 2 months ago

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ملک بھر میں بڑھتے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے 21 روز کے لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا۔

بھارتی ذرائع ابلاغ سے جاری خبروں کے مطابق بھارتی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 21 روزہ لاک ڈاؤن میں اس وبا پر قابو نہ پایا گیا تو ہم 21 سال پیچھے چلے جائیں گے۔

مودی نے عوام سے ہاتھ جوڑ کر گزارش کرتے ہوئے کہا کہ عوام گھر میں رہیں اور گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ اس بیماری پر قابو پانے کے لیے عوام کی حمایت درکار ہے۔ مرکز اور ریاستی حکومتیں تیزی سے کام کر رہی ہیں تاکہ روز مرہ کی زندگی میں لوگوں کو پریشانی نہ ہوں۔

عوام کے نام اپنے پیغام میں مودی کا مزید کہنا تھا کہ تمام بنیادی سہولیات کی سپلائی جاری ہے، انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ غریبوں کے لیے بھی مشکل وقت ہے۔ وفاقی حکومت ریاستی حکومیتوں اور دیگر تنظیموں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔ غریبوں کی مدد کے لیے لوگ ہمارے ساتھ آ رہے ہیں۔ اس وبا سے مقابلہ کرنے کے لیے حکومت طبی سہولیات پر توجہ دے رہی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube