ہوم   > بین الاقوامی

کرونا کیسز میں اضافہ:امریکا مرکز بن سکتا ہے،عالمی ادارہ

SAMAA | - Posted: Mar 25, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 25, 2020 | Last Updated: 2 months ago

عالمی ادارہ برائے صحت ( ڈبلیو ایچ او) کا کہنا ہے کہ مسلسل کیسز میں اضافے کے بعد لگا ہے کہ امریکا کرونا کا دوسرا مرکز بن سکتا ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے امریکا میں وائرس کے تیزی سے بڑ ھتے کیسز پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ عالمی ادارہ برائے صحت نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ امریکا یورپ کے بعد وائرس کا مرکز بن سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق عالمی وباء دسمبر میں چین میں شروع ہوئی اور اس کا مرکز بعد میں ایشیا سے یورپ منتقل ہوا۔ عالمی ادارہ صحت کی ترجمان کا کہنا ہے کہ 85 فیصد نئے کیسز یورپ اور امریکا سے رپورٹ ہو رہے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کی حالیہ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ 24گھنٹے کے دوران یورپ سے 20 ہزار 131 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جب کہ امریکا سے اسی دورانیے میں 16ہزار 354کیسز سامنے آئے ہیں۔

پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ امریکا میں تیزی سے وائرس پھیل رہا ہے ، امریکا وائرس کا مرکز بن سکتا ہے،ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ ابھی ایسا ممکن ہے لیکن ایسا ہوسکتا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube