ہوم   > بین الاقوامی

اٹلی میں کرونا وائرس سے ایک ہی دن میں 793 افراد ہلاک

SAMAA | - Posted: Mar 21, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 21, 2020 | Last Updated: 2 months ago

فوٹو : اے ایف پی

کرونا وائرس سے ایک ہی دن میں تقریباً 1400 افرد ہلاک ہوگئے، اٹلی میں 793 سمیت پورے یورپ میں 1190 افراد آج (ہفتہ کو) لقمہ اجل بن گئے، ایران میں ایران میں 123، امریکا 26، جنوبی کوریا 8 اور چین میں 7 افراد مہلک مرض کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے۔

کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں اور ہلاکتوں کا ڈیٹا جمع کرنیوالی ویب سائٹ ورلڈ میٹرز ڈاٹ انفو کے مطابق اٹلی میں کرونا وائرس سے آج (ہفتہ کو) بھی 793 افراد ہلاک ہوگئے، جس کے بعد مرنیوالوں کی تعداد 4 ہزار 825 تک پہنچ گئی، یورپ کے سب سے زیادہ متاثرہ ملک میں مزید 6 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوگئے، 2800 سے زائد افراد کی حالت بدستور تشویشناک ہے۔

مزید جانیے : پاکستان میں کرونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 691 ہوگئی

چین کے شہر ووہان سے شروع ہونے والے کرونا وائرس نے یورپ کو سب سے زیادہ متاثر کیا ہوا ہے، اٹلی سمیت یورپ کے دیگر ممالک میں 21 مارچ کو تقریباً 1200افراد ہلاک اور 17 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ دنیا بھر میں ایک ہی دن میں 1395 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

دنیا میں کرونا وائرس سے ہلاک ہونیوالوں کی مجموعی تعداد 12 ہزار 775 تک پہنچ گئی جبکہ تقریباً 22 ہزار نئے کیسز کے ساتھ متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 97 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے، 9 ہزار سے زائد افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

مزید جانیے : پاکستان نے 2ہفتوں کیلئے تمام بین الاقوامی پروازیں معطل کردیں

ہفتہ 21 مارچ 2020ء کو اسپین میں 285 ہلاکتوں کے بعد تعداد 1378، ایران میں 123 اموات کے بعد 1556 لوگ مر چکے ہیں، بیلجیئم اور نیدر لینڈز میں تیس 30، امریکا 26، سوئٹزر لینڈ 16، جرمنی 9، جنوبی کوریا 8، چین اور برازیل سات 7 اور پرتگال، سان مرینو اور انڈونیشیا میں چھ 6 افراد ہلاک ہوئے۔

ملائیشیا میں مزید 5، سویڈن، الجیریا اور ڈنمارک میں چار 4، لکسمبرگ، یونان، برطانیہ تین 3، آسٹریا، سنگاپور، بریکنا فاسو دو 2، فن لینڈ، آئس لینڈ، کینیڈا، فلپائن، میکسیکو، ارجنٹینا، ڈومینیکن ری پبلک، بوسنیا اینڈ ہرزیگوینیا، بنگلہ دیش، پیراگوئے اور موریشس میں ایک 1 شخص مہلک مرض سے زندگی کی بازی ہار گیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
CORONAVIRUS, COVID-19, CHINA, PAKISTAN, IRAN, EUROPE, USA, CANADA, UK, HEALTH, WHO, AMERICA, AFRICA, ASIA, VACCINATION, ITALY, FRANCE, SPAIN, US, coronaviruspakistan, PTI, IMRAN KHAN, NSC, #CoronaVirusUpdate, #CoronaOutbreak, #coronavirus
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube