Sunday, September 20, 2020  | 1 Safar, 1442
ہوم   > بین الاقوامی

کروناوائرس:ماؤنٹ ایوریسٹ بھی کوہ پیماؤں کیلئےبند

SAMAA | - Posted: Mar 13, 2020 | Last Updated: 6 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 13, 2020 | Last Updated: 6 months ago
فائل فوٹو

دنیا بھر میں پھیلتی عالمی وبا کرونا وائرس کے تناظر میں حکام نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایوریسٹ کو بھی کوہ پیماؤں کیلئے بند کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹس کے مطابق جمعہ کے روز نیپالی حکومت کی جانب سے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایوریسٹ کو بھی دنیا بھر کے کوہ پیماؤں کیلئے بند کردیا کا اعلان کیا گیا ہے۔

اس سے قبل چین بھی ماؤنٹ ایوریسٹ اور نیپال سے ملحقہ سرحد کو بند رکھنے کا اعلان کرچکا ہے۔

نیپال کی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کی تمام چوٹیوں اور پہاڑوں پر صورت حال معمول پر آنے تک کوہ پیمائی کیلئے بند رکھا جائے گا۔ صرف یہ ہی نہیں، نیپال کی جانب سے سیاحتی ویزا بھی بند کردیئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ سیاحت اور ماؤنٹ ایوریسٹ بند ہونے سے نیپال کو کئی ملین ڈالرز کا نقصان ہوگا، جو وہ اپنی سیاحت خصوصاً ماؤنٹ ایوریسٹ کے ذریعے کماتا ہے۔

نیپال کے وزیر سیاحت کا کہنا ہے کہ تمام سیاحتی مقامات اور ماؤنٹ ایوریسٹ سے متعلق فیصلے پر تبدیلی صورت حال دیکھ کر کی جائے گی۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ نیپال میں ابھی تک کوئی کرونا وائرس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube