ہوم   > بین الاقوامی

سوشل میڈیا پر ٹرمپ کے کرونا ٹیسٹ کے حوالے سے بحث

SAMAA | - Posted: Mar 10, 2020 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 10, 2020 | Last Updated: 3 months ago
فائل فوٹو

کیا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گرد بھی کرونا وائرس کا خطرہ منڈلا رہا ہے ؟

سوشل میڈیا پر چند دنوں سے یہ بحث چھڑی ہوئی ہے کہ آیا احتیاطی تدابیر کے طور پر امریکی صدر ٹرمپ نے طبی ٹیسٹ کرائے ہیں یا نہیں، تاہم سرکاری سطح پر اس سے متعلق کوئی بیان سامنے نہ آسکا۔ دوسری جانب نائب امریکی صدر مائیک پینس نے نا مکمل جواب دے کر سب کو سوچنے پر مجبور کردیا۔

پیر کے روز وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو میں ایک صحافی کی جانب سے امریکی صدر سے متعلق سوال کیا گیا، جس پر نائب صدر مائیک پینس کا کہنا تھا کہ انہیں حقیقت میں نہیں معلوم کہ امریکی صدر کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ لیا گیا ہے یا نہیں۔

مائیک پینس نے مزید کہا کہ وہ وائٹ ہاؤس کے ڈاکٹر سے معلومات لے کر جواب دیں گے۔ شاید انہوں نے کرونا وائرس کا ٹیسٹ ابھی نہیں کرایا۔

اس سے پہلے صدر ٹرمپ سے قریبی رابطے رکھنے والے 2 ارکان کانگریس نے کرونا کے شبہے کے بعد خود کو الگ رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

خبر ایجنسی کے مطابق ری پبلکن رکن ڈوگ کولنز نے ٹرمپ سے ہاتھ ملایا تھا جب کہ میٹ گیٹز نے ٹرمپ کے ساتھ ایئر فورس ون میں سفر کیا تھا۔

دونوں اراکین کا کرونا سے متاثرہ افراد سے قریبی رابطہ رہا ہے تاہم دونوں اراکین میں کرونا کی علامات ظاہر نہیں ہوئیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube