Saturday, September 19, 2020  | 30 Muharram, 1442
ہوم   > بین الاقوامی

کیا آپ کو معلوم ہے یہ کون ہیں

SAMAA | - Posted: Mar 8, 2020 | Last Updated: 7 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 8, 2020 | Last Updated: 7 months ago

اس دی ہوئی تصویر کو غور سے دیکھیں اور ہمیں بتائیں کہ آپ بتا سکتے ہیں کہ تصویر میں موجود کون سی معروف شخصیت ہے۔

اگر آپ غور سے اس تصویر کو دیکھیں تو شاید اس بات کو جاننے میں کامیاب ہوجائیں کہ یہ تصویر سعودی بادشاہ سلمان بن عبد العزیز کی جوانی کی ہے۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر عبدالعزیز فاونڈیشن کی جانب سے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی 65 برس پرانی یہ تصویر صارفین کے ساتھ گزشتہ ماہ شیئر کی گئی تھی۔

یہ تصویر اس وقت کی ہے جب وہ شہر ریاض کے گورنر تھے۔ تصویر میں شاہ سلمان گورنریٹ آفس میں موجود ہیں اور غالباً کسی کاغذات پر دستخط کر رہے ہیں۔ سال 1955 کی یہ تصویر اس زمانے کی ہے جب شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے باقاعدہ گورنر ریاض کا چارج سنبھالا تھا۔

شاہ سلمان بن عبدالعزیز 50 سال تک گورنر ریاض کے طور پر خدمات انجام دیتے رہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube