Thursday, August 13, 2020  | 22 Zilhaj, 1441
ہوم   > بین الاقوامی

کرونا وائرس: صفائی کیلئے مطاف مکمل خالی

SAMAA | - Posted: Mar 5, 2020 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 5, 2020 | Last Updated: 5 months ago

سعودی حکومت نے کرونا وائرس کے پیش نظر جمعرات کی صبح مسجد الحرام میں کعبۃ اللہ کے ارد گرد کا حصہ (مطاف) مکمل طور پر خالی کروا دیا اور محکمہ صحت کے ہلکاروں مطاف کی مکمل صفائی کی۔

مطاف کو مکمل خالی کرانے کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کی گئی ہیں۔ مسجد الحرام کی صفائی پر مامور عملہ کے علاوہ محکہ صحت کے اہل کار بھی صفائی کے عمل میں شریک تھے۔

سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے ایک روز قبل ہی کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے سعودی شہریوں اور مکینوں کے مکہ مکرمہ میں عمرے اور مدینہ منورہ میں مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کے لیے داخلے پر عارضی طور پر پابندی عائد کردی ہے۔

واضح رہے کہ حج اور عمرہ کرنے والے تمام عازمین کعبۃ اللہ کے گرد سات چکر لگانے کے پابند ہیں۔ یہ عمل طواف کہلاتا ہے۔ حج اور عمرے کے علاوہ بھی عبادت کی نیّت سے عام عبادت گزار کسی بھی وقت کعبۃ اللہ کا طواف کرسکتے ہیں۔

العربیہ ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے بدھ کو ایک بیان میں کہا تھا کہ پابندی کا فیصلہ کرونا وائرس کی صورت حال پر نظر رکھنے والی اعلیٰ سطح کی کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں کیا گیا ہے۔ سعودی شہریوں اور مملکت میں مقیم غیرملکیوں کے عمرے کو عارضی طور پر معطل کیا جارہا ہے اور جونہی صورت حال میں تبدیلی آتی ہے تو اس فیصلے پر نظرثانی کی جائے گی۔

سعودی عرب نے گزشتہ جمعرات کو بیرون ملک سے عمرہ پرآنے والے زائرین کے مکہ مکرمہ میں داخلے پر عارضی پابندی عاید کردی تھی۔ سعودی وزارت خارجہ کے مطابق غیرملکیوں کا عمرے کے ویزے پر مملکت میں داخلہ عارضی طور پر معطل کیا گیا تھا۔ سعودی عرب میں کرونا وائرس سے متاثرہ ممالک کے شہریوں کے سیاحتی ویزے پر داخلے پر بھی پابندی عاید کی گئی ہے۔

سعودی عرب نے خلیج تعاون کونسل ( جی سی سی) سے تعلق رکھنے والے شہریوں اور مکینوں کا بھی مملکت میں داخلہ محدود کردیا ہے اور گزشتہ چودہ روز کے دوران کسی اور ملک میں جانے کی صورت میں انھیں مملکت میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اس کے علاوہ انھیں یہ بھی سرٹیفکیٹ فراہم کرنا ہوگا کہ وہ کرونا وائرس کا شکار نہیں ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube