Friday, July 3, 2020  | 11 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > بین الاقوامی

سعودی عرب میں پہلے کرونا کیس کی تصدیق

SAMAA | - Posted: Mar 3, 2020 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 3, 2020 | Last Updated: 4 months ago
فائل فوٹو

سعودی حکام نے ملک میں پہلے کرونا وائرس کے شکار کیس کی تصدیق کردی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق سعودی محکمہ صحت نے کرونا وائرس کے پہلے کیس کی تصدیق کی ہے۔

کرونا وائرس کا شکار سعودی شہری ایران سے براستہ بحرین سعودی عرب پہنچا تھا۔ متاثرہ سعودی باشندے نے حکام کو دورہ ايران سے آگاہ نہيں کيا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص کے ساتھ ملنے والے تمام افراد کی اسکریننگ کی جا رہی ہے۔ سعودی عرب نے 24 ممالک کے عمرہ زائرين پر کچھ روز پہلے ہی پابندی لگائی تھی۔

دوسری جانب دنيا بھر کے 61 ممالک ميں کرونا وائرس کے متاثرين کی تعداد 90900 سے تجاوز کر گئی ہے۔ 3000 سے زائد ہلاک ہوئے۔ اسکاٹ لينڈ، آئس لينڈ، انڈونيشيا، آرمينيا، انڈورا، چيک ريپبلک اور ڈومينک ريپبلک ميں بھی کرونا کا پہلا کيس سامنے آگيا۔

امريکا ميں مزيد 4 افراد اس وائرس کے باعث دم توڑ گئے، جس کے بعد امریکا میں کرونا سے ہلاکتوں کی تعداد 6 ہوگئی۔ ڈبليو ايچ او نے تمام ملکوں کو بڑی تعداد ميں وينٹی ليٹرز رکھنے کی ہدايت کر دی۔

ایران میں کرونا وائرس سے 66 افراد ہلاک، جب کہ جرمنی میں 150 افراد میں تصدیق ہوئی ہے۔ جنوبی کوریا میں کرونا وائرس سے مزید 6 ، جنوبی کوريا ميں 32 اموات، جب کہ 5 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube