Thursday, November 26, 2020  | 9 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > بین الاقوامی

ترکی ایف16 طیاروں نے شام کے 2 طیارے مار گرائے

SAMAA | - Posted: Mar 2, 2020 | Last Updated: 9 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 2, 2020 | Last Updated: 9 months ago

ترکی کی فضائیہ نے شام کی فضائیہ کے 2 فائٹر طیارے مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترکی نے شمال مغربی علاقے میں شام کے 2 جیٹ طیارے مار گرائے ہیں، جو حکومت کے زیر قبضہ علاقے میں گرے۔ ان طیاروں کو ترکی کے ایف 16 طیاروں نے نشانہ بنایا۔

ترکی وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا ہے کہ 2 شامی طیارے حملہ کرنے کی کوشش کر رہے تھے، ترکی نے اپنے دفاع میں فضائی نے کارروائی کرتے ہوئے شام کے دونوں طیاروں کو مار گرایا۔

شام کے شمال مغربی صوبے ادلب میں دونوں ممالک کی افواج کے درمیان لڑائی جاری ہے، جہاں ترکی نے شامی فوج کے ٹھکانوں پر بمباری بھی کی۔ ترکی کے جنگی طیاروں نے زربہ، سراقب اور معرہ النعمان کے مضافات میں شامی فوج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

شامی آبزرویٹری برائے انسانی حقوق نے ادلب اور حلب کے دیہی علاقوں میں ترکی کے ڈرون طیاروں کے حملوں میں 26 شامی حکومت فورسز اور اس کے وفادار بندوق برداروں کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔

انسانی حقوق گروپ کے مطابق گزشتہ 48 گھںٹوں کے دوران ترکی کے فضائی حملوں میں ہلاک ہونے والے شامی فوجیوں کی تعداد 76 ہوگئی ہے۔ اتوار کے روز روسی فوج نے ادلب کے مضافات اور حلب میں کفر نوران اور الاتارب میں اپوزیشن جنگجوئوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔

دوسری جانب یورپی یونین کا کہنا ہے کہ ترکی کی سرحد پر پناہ گزینوں کی صورت حال نہایت ابتر ہے۔ یورپی ہائی کمیشن کی خاتون سربراہ اروسولا وان ڈیر لین نے کہا کہ یورپی یونین نے ترکی سے نقل مکانی کرنے والوں کی یونان اور بلغاریہ کی طرف آمد پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube