Wednesday, October 27, 2021  | 20 Rabiulawal, 1443

مہاتیرمحمد کواہلیہ نےجذباتی اندازمیں گلےلگالیا

SAMAA | - Posted: Mar 1, 2020 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Mar 1, 2020 | Last Updated: 2 years ago
یہ تصویر ٹوئٹر پر اکورت کی جانب سے شیئر کی گئی ہے

حال ہی میں وزارت عظمیٰ سے استعفیٰ دینے والے مہاتیر محمد تقریر ختم کرکے اہلیہ کے پاس آئے تو ان کے اچانک ردعمل پر شرما کر رہ گئے۔

ملائیشین دارالحکومت میں اپنی تقریر میں مہاتیر محمد کا کہنا تھا کہ محی الدین کا وزیراعظم بننا غیر قانونی ہے۔ ایسا کیسے ہو سکتا ہے کہ انتخابات میں شکست کھانے والوں کو حکومت سونپ دی جائے۔

تقریر ختم کرنے کے بعد مہاتیر محمد جیسے ہی ڈائس سے نیچے آئے، قریب موجود ان کی اہلیہ فرد جذبات سے ان کی جانب بڑھیں اور شوہر کے جذبے اور حوصلے پر انہیں گلے لگا لیا۔ اس موقع پر مہاتیر محمد بیگم کے اس اچانک پیار پر شرمانے لگے اور بیگم کو منع کیا کہ ایسے نہ کریں، مگر وہ نہ مانی اور انہیں حوصلہ دینے کیلئے گلے لگا لیا۔

وہ تمام کیمرے جو ڈائس کے سامنے ان کی تقریر کیلئے موجود تھے، اچانک ان کا رخ تبدیل ہوا اور انہوں نے بھی یہ خوبصورت لمحہ کیمرے کی آنکھ سے قید کرلیا۔

سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم انسٹا گرام پر ان ہی لمحوں کی ویڈیو سابق وزیراعظم ملائیشیا مہاتیر محمد کے آفیشل اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی ہے۔

قبل ازیں سابق وزیراعظم نے کہا کہ ابھی بھی پارلیمنٹ میں اکثریت ارکان کی حمایت حاصل ہے، ادشاہ کو یہ بتانے کا موقع نہیں ملا محی الدین یاسین کے پاس اکثریت نہیں۔

اس موقع پر انہوں نے پارلیمنٹ کا اجلاس بلا کر اکثریت کا فیصلہ کرنے کی درخواست کردی۔ واضح رہے کہ نو منتخب وزیراعظم ملائیشیا محی الدین کو سال 2018 کے انتخابات میں شکست ہوئی تھی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube