Sunday, July 5, 2020  | 13 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > بین الاقوامی

امريکا کوکرونا وائرس سےبہت کم خطرہ ہے،ڈونلڈ ٹرمپ

SAMAA | - Posted: Feb 27, 2020 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 27, 2020 | Last Updated: 4 months ago

پہلی ترجيح امريکی عوام کی صحت اورتحفظ کويقينی بنانا ہے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا  بہت تيزی سے کرونا سے نبٹنے کی ويکيسن تیار کررہا ہے جومستقبل ميں وائرس سے نمٹنے ميں کام آئے گی۔

بدھ کی رات امريکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن ميں کرونا وائرس سے متعلق ہنگامی پريس کانفرنس کرتے ہوئے ہلاکتوں پر متاثرہ خاندانوں سے افسوس کا اظہار کيا۔

انھوں نے کہا کہ وائرس کی وباء سے بچنے کے ليے ہم نے ابتداء ہی ميں بہت اچھے اقدامات اٹھائے ہيں،امريکا کو کرونا وائرس سے بہت کم خطرہ ہے،اب تک 15 امريکی شہری اس سے متاثر ہوئے جن ميں زيادہ ترصحت ياب ہوکر اپنے گھروں کولوٹ چکے ہيں جبکہ اسپتالوں ميں زيرعلاج بھی ٹھيک ہو رہے ہيں۔

امریکی صدر نے بتایا کہ امریکا نے چين سميت متاثرہ ممالک سے آنےوالی پروازوں پر پابندی لگائی ،اس اقدام کوبہت تنقيد کا نشانہ بنايا گيا لیکن ہماری پہلی ترجيح امريکی عوام کی صحت اورتحفظ کويقينی بنانا ہے،امریکا کے پاس باصلاحيت ماہرين ہيں جوخطرات سے نمٹنا جانتے ہيں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube