ہوم   > بین الاقوامی

کورونا وائرس سے ہلاکتیں 2800 سے بڑھ گئیں

SAMAA | - Posted: Feb 27, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Feb 27, 2020 | Last Updated: 1 month ago

 

کورونا وائرس سے صورتحال مزيد سنگين ہوگئی، دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 2800 سے تجاوز کرگئی، 81 ہزار سے زائد افراد متاثر ہيں، پاکستان میں بھی 2 کیسز رپورٹ ہوگئے جبکہ ايران ميں مرنے والوں کی تعداد 19 ہوگئی، جنوبی کوريا، اٹلی ميں 12، 12 اور فرانس ميں کورونا سے دو افراد ہلاک ہوچکے ہیں، دنیا بھر میں کھیلوں کے مقابلے بھی متاثر ہورہے ہیں۔

کورونا وائرس سےصورتحال سنگين ہوتی جارہی ہے، ایران کے بعد پاکستان میں بھی کورونا وائرس کے 2 کیسز رپورٹ ہوگئے، چین سمیت دنیا بھر میں مرنے والوں کی تعداد 2800 سے تجاوز کرگئی، متاثرہ افراد کی تعداد بھی 81 ہزار سے زیادہ ہے۔

ايران ميں 19 افراد کی ہلاکت کے بعد خوف کی فضاء ہے جبکہ 150 افراد میں مہلک مرض کی تصدیق ہوچکی ہے جن میں نائب وزیر صحت خود بھی شامل ہیں۔

مزید جانیے : پاکستان میں کورونا وائرس کے 2 مصدقہ کیسز رپورٹ

رپورٹ کے مطابق جنوبی کوريا اور اٹلی میں 12، 12 مریض ہلاک ہوچکے ہیں، يو اے ای نے ايران سے آمد و رفت، کارگو سروس بند کردی، کئی ممالک نے سرحدیں بند کرکے آمد و رفت معطل کردی ہے۔

روس، فن لینڈ، سویڈن، جرمنی، برطانیہ، آسٹریا، آسٹریلیا، کروشیا، برازيل، الجيريا، سوئٹزر لينڈ، لبنان اور اسپين ميں بھی کيسز رپورٹ ہوچکے ہیں، ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کورونا امريکا ميں بھی پھيل سکتا ہے

جاپان اور جنوبی کوریا میں متاثرين کی تعداد ہزاروں میں پہنچ گئی، اٹلی میں بھی سیکڑوں افراد وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔

کورونا وائرس کے خوف سے آئر لینڈ اور اٹلی کے درمیان طے شدہ رگبی میچ ملتوی کردیا جبکہ تمام تر خدشات کے باوجود جاپان میں اولمپکس مقابلوں کی تیاریاں جاری ہیں۔

برطانیہ نے احتیاطی تدابیر کے طور پر نزلہ و زکام کے ہر مریض کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ شروع کردیئے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج (بدھ کو) اس حوالے سے اہم پریس کانفرنس کرنے والے ہیں۔

سنگاپور میں کورونا وائرس میں مبتلا شخص اور اس کی بیوی پر بیماری کو جھپانے اور جھوٹ بولنے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا، جرم ثابت ہونے پر دونوں کو 7 ہزار ڈالر سے زائد (11 لاکھ روپے سے زائد) کا جرمانہ اور 6 ماہ کی سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

کویت میں بھی متاثرہ مریضوں کی تعداد 25 سے زائد ہوگئی جبکہ بحرین میں بھی مزید 3 افراد کے متاثر ہونے کی رپورٹ ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
CHINA, CORONAVIRUS, COVID-19, PAKISTAN, UAE, IRAN, US, EUROPE, HEALTH, WHO
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube