ہوم   > بین الاقوامی

مہاتیر محمد نے استعفیٰ دے دیا

SAMAA | - Posted: Feb 24, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Feb 24, 2020 | Last Updated: 1 month ago

تصویر: اے ایف پی

ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے استعفی دے دیا۔

پیر کو ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے بادشاہ کو اپنا استعفیٰ پیش کردیا۔ ملائشیاء میں جاری سیاسی بحران کے باعث مہاتیر محمد نے استعفی دیا ہے۔

مہاتیر محمد نے پارٹی چھوڑنے کا بھی اعلان کيا۔ ان کی جماعت ملک میں نئی حکومت کی تشکیل کی منصوبہ بندی کررہی ہے جس میں انوارابراہیم کو شامل نہیں کیا جائے گا۔

مہاتير محمد اور انور ابراہيم نے سال 2018 کے انتخابات ميں اتحاد کے ساتھ اليکشن لڑا تاہم اختلافات اس وقت پيدا ہوئے جب گزشتہ ماہ مہاتیر نے طے شدہ وقت ميں اختيارات انور ابراہيم کو سونپنے سے انکار کيا۔

مہاتیر محمد کی عمر 94 برس ہے ۔ وہ پہلی بار1964 میں پارلیمنٹ کے رکن منتخب ہوئے۔ وہ 1981 میں پہلی بار ملائشیا کے وزیراعظم منتخب ہوئےتھے اور 2003 تک وزیراعظم رہے۔دوسری مدت کے لیے انھوں نے 2018 میں اقتدار سمبھالا تھا۔ ان کا شمار دنیا کے معمر ترین وزیراعظم میں ہوتا تھا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube