ہوم   > بین الاقوامی

سی آئی اے نے پاکستان سمیت کئی ممالک کی جاسوسی کی

SAMAA | - Posted: Feb 13, 2020 | Last Updated: 5 days ago
SAMAA |
Posted: Feb 13, 2020 | Last Updated: 5 days ago

فائل فوٹو: اے ایف پی

امریکی ادارے سی آئی اے نے پاکستان اور بھارت سمیت 120 ممالک کی خفیہ فرم کے ذریعے جاسوسی کی۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان اور بھارت سمیت 120 ممالک نے خفیہ طور پر سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی کی ملکیت ایک کمپنی سے ایسے آلات خریدے جو جاسوسی کیلئے استعمال کئے جاتے تھے۔

واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق سوئس فرم ’’کرپٹو اے جی‘‘ خفیہ طور پر امریکی حساس ادارے سی آئی اے اور مغربی جرمنی انٹیلی جنس ایجنسی کی ملکیت تھی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سی آئی اے اور نیشنل سیکیورٹی ایجنسی اپنے اتحادیوں اور مخالفین کی سوئس فرم کے ذریعے جاسوسی کرتے تھے، وہ ان ممالک کی جانب سے پیغامات کو خفیہ بنانے کیلئے استعمال کئے جانے والے آلات میں رد و بدل کردیتے تھے۔

امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق سی آئی اے نے 90ء کی دہائی کے ابتدائی حصے میں جرمن خفیہ ادارے بی این ڈی کی جانب سے آپریشن ختم کرنے کے بعد ان کا حصہ بھی خرید لیا تھا، سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی نے 2018ء میں کمپنی کے تمام اثاثے فروخت کردیئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق کرپٹو اے جی کے آلات آج بھی دنیا کے ایک درجن سے زائد ممالک استعمال کررہے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
WhatsApp FaceBook
 
US, CIA, PAKISTAN, ISI, GERMANY, INTELLIGENCE AGENCY, INDIA, WASHINGTON POST, Encryption devices
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube