ہوم   > بین الاقوامی

نئی دہلی انتخابات: بی جے پی کو بدترین شکست

SAMAA | - Posted: Feb 12, 2020 | Last Updated: 1 week ago
SAMAA |
Posted: Feb 12, 2020 | Last Updated: 1 week ago

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں عام آدمی پارٹی نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرلی، حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی صرف 8 نشستیں ہی جیت سکی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عام آدمی پارٹی نئی دہلی میں ایک مرتبہ پھر حکومت بنانے کیلئے تیار ہے، 8 فروری کو ہونیوالے انتخابات کے نتائج کے مطابق اسمبلی کی 70 نشستوں پر صرف 2 ہی جماعتیں کامیابی حاصل کر سکی ہیں، عام آدمی پارٹی نے 62 اور بی جے پی نے 8 سیسٹیں جیتی ہیں۔

بھارت کی سب سے بڑی حزبِ اختلاف کی جماعت کانگریس ایک مرتبہ پھر نئی دہلی میں کوئی نشست حاصل نہ کرسکی۔ اس سے قبل 2015ء کے انتخابات میں بھی عام آدمی پارٹی نے دہلی اسمبلی کی 67 نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی اور بی جے پی کو صرف 3 نشستیں ملی تھیں۔

عام آدمی پارٹی نے نئی دہلی میں بجلی کی مفت ترسیل، خواتین کیلئے مفت ٹرانسپورٹ، محلہ کلینکس، تعلیمی نظام میں اصلاحات اور شہر میں آلودگی سے نمٹنے کیلئے کئے جانیوالے اقدامات کی وجہ سے مقبولیت حاصل کی۔

بی جے پی کی جانب سے انتخابات سے چند روز قبل کچی آبادیوں کو رجسٹرڈ کرنے اور ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کیلئے کمیشن بنانے جیسے اعلانات بھی ووٹرز کا اعتماد نہ دلاسکے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
INDIA, NEW DELHI, AAP, BJP, ELECTION, Arvind Kejriwal, MODI
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube