ہوم   > بین الاقوامی

شمالی یورپ میں سمندری طوفان سے 7 افراد ہلاک

SAMAA | - Posted: Feb 11, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 11, 2020 | Last Updated: 2 months ago

 برطانيہ کو سمندری طوفان کے بعد برفانی طوفان نے گھير ليا، حکام نے یيلو وارننگ جاری کردی، طوفان ’’کيارا‘‘ سے شمالی يورپ ميں ہلاک افراد کی تعداد 7 ہوگئی۔

برطانیہ میں پہلے کيارا نے افراتفری پھیلائی اب برفانی طوفان بھی آگیا، يارک شائر، مانچسٹر، نيو کيسل، ٹوماٹن اور اسکاٹ لينڈ ميں آسمان سے  روئی کے گالے گرنے لگے۔

برطانوی محکمہ موسميات نے یيلو وارننگ جاری کردی، عوام کو خبردار کيا ہے کہ آئندہ دو دن 60 ميل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائيں چلنے اور 8 انچ برف گرنے کا امکان ہے، لہٰذا سفر ميں احتياط کريں۔

اس سے پہلے شمال مغربی برطانيہ ميں سمندری طوفان کيارا نے خوب تباہی مچائی، موسلا دھار بارشوں کے بعد دريا بپھر گئے، گاڑياں سيلابی ريلوں ميں بہہ گئيں، تيز ہواؤں سے متعدد درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، کئی علاقوں میں سڑکیں اور پل بند جبکہ فیری سروس معطل ہے، پروازوں اور ٹرينوں کا شيڈول بھی متاثر ہوا ہے۔

مزید جانیے : برطانیہ میں طوفان، درخت گرنے سے ایک شخص ہلاک

سمندری طوفان سے فرانس، جرمنی، پولينڈ، سلوينيا، سويڈن، بيلجيم، سوئٹزر لينڈ اور آسٹريا بھی متاثر ہوئے، تيز ہواؤں کے باعث اکثر مقامات پر نظام زندگی معطل ہوگيا، فرانس ميں ايک لاکھ 20 ہزار مکانات بجلی سے محروم ہوئے، شمالی يورپ ميں طوفانئی ہواؤں اور بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
UK, EUROPE, CIARA, STORM, SNOWFALL, RAIN, FLOOD, BRITAIN, LONDON
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube