Monday, September 28, 2020  | 9 Safar, 1442
ہوم   > بین الاقوامی

میگھن مارکل اور ہیری امریکہ میں گھر تلاش کرنے لگے

SAMAA | - Posted: Feb 8, 2020 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 8, 2020 | Last Updated: 8 months ago

گزشتہ دنوں شاہی خاندان چھوڑنے والے میگھن مارکل اور ہیری ان دنوں کینیڈا میں مقیم ہیں ۔

ویب سائٹ ٹی ایم زیڈ کو ذرائع نے بتایا کہ یہ جوڑا فی الحال میگھن کے آبائی شہر لاس اینجلس میں ایک گھر خریدنے کیلئے تلاش کررہا ہے اور امریکہ منتقل ہونے کا ارادہ کررہا ہے ۔

جوڑے کو کینیڈا میں رہنا پسند ہے لیکن وہ امریکہ میں بھی گھر تلاش کر رہے ہیں، ممکنہ طور پر ان دونوں جگہوں پر ان کے مکانات ہوں گے۔

میگھن کے اپنے آبائی شہر لاس اینجلس میں خاندان اور دوستوں کی بڑی تعداد ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لال مسجد آپریشن سے پہلے حامد میر اور مشرف کی ملاقات میں کیا ہوا

متعدد اطلاعات کے مطابق جوڑے نے کینیڈا میں اپنے گھر کی سیکیورٹی بڑھا دی ہے اور کیمرے بھی نصب کردیئے گئے ہیں ۔

ہیری اپنے تمام شاہی اعزازات سے دستبردار ہونے کے بعد برطانیہ سے کینیڈا روانہ ہوگئے جہاں وہ اپنی بیوی میگھن مرکل اور بیٹے آرچی کے ساتھ نئی زندگی کا آغاز کریں گے۔

واضح رہے کہ برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل نے 9 جنوری 2020 کو شاہی حیثیت سے دستبرداری کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا تھا۔

خیال رہے کہ شہزادہ ہیری سے مئی 2019 میں شادی کرنے سے قبل میگھن مارکل شوبز سے وابستہ تھیں اور انہوں نے چند ڈراموں میں اداکاری کرنے سمیت چند فلموں میں بھی جلوے دکھائے جب کہ وہ ماڈلنگ بھی کرتی رہی ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube