Friday, August 14, 2020  | 23 Zilhaj, 1441
ہوم   > بین الاقوامی

تھائی لینڈ: فوجی اہلکار کی فائرنگ، کمانڈنگ افسر سمیت 20ہلاک

SAMAA | - Posted: Feb 8, 2020 | Last Updated: 6 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 8, 2020 | Last Updated: 6 months ago

تھائی لینڈ میں فوجی اہلکار نے ملٹری بیس، شاپنگ مال اور عبادت گاہ میں فائرنگ کرکے کمانڈنگ افسر اور اہلکاروں سمیت 20 افراد کو ہلاک کردیا، واقعے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق ہفتے کو تھائی فوج کے ایک جونیئر افسر نے ملٹری بیس، شاپنگ سینٹر اور عبادت گاہ میں فائرنگ کرکے اپنے کمانڈنگ افسر اور اہلکاروں سمیت 17 افراد کو قتل کردیا جبکہ واقعے میں ایک درجن سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق پولیس ترجمان کریسانا پتانا چاروئین کا کہنا ہے کہ حملہ آور اہلکار سارجنٹ میجر جکراپانتھ تھوما نے واقعے میں مشین گن استعمال کی، ملزم نے آرمی کی گاڑی چرائی اور حملے کے دوران اپنی ویڈیو اور تصاویر بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں۔

یہ بھی پڑھیں: لال مسجد آپریشن سے پہلے حامد میر اور مشرف کی ملاقات میں کیا ہوا

خبر ایجنسی کے مطابق اسپتالوں کی نگرانی کرنے والے ایراوان ایمرجنسی سینٹر کے ایک اہلکار نے بتایا کہ حملے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 14 ہے۔

پولیس کے مطابق واقعہ بنکاک کے شمال مشرق میں واقع شہر ناکھون راچاسیما میں پیش آیا، ٹرمینل 21 شاپنگ مال سیل کردیا گیا ہے لیکن تاحال حملہ آور کو گرفتار نہیں کیا جا سکا، واقعے کے بعد شاپنگ مال میں آگ لگی بھی دیکھی گئی۔

حکام کے مطابق فائرنگ سے قبل حملہ آور نے فیس بک پر اپنی ایک پوسٹ میں لکھا کہ ’کیا مجھے ہتھیار ڈال دینے چاہئیں؟‘۔ ایک دوسری پوسٹ میں لکھا کہ ’کوئی بھی موت سے نہیں بچ سکتا‘۔

سرکاری ترجمان نے بتایا کہ ملک کے وزیراعظم پریوت چن اوچا نے ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
THAILAND, Nakhon Ratchasima, Jakraphanth Thomma, MASS SHOOTING, SOLDIER
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube