ہوم   > بین الاقوامی

ایران خطرناک اینٹی آرمرز میزائل بنانیوالے 5 ممالک میں شامل؟

SAMAA | - Posted: Feb 4, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 4, 2020 | Last Updated: 2 months ago

فوٹو : اے ایف پی

ایران کے نائب وزیر دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران اینٹی آرمرز میزائل  تیار کرنیوالے دنیا کے 5 ممالک میں شامل ہوگیا، ساتھ ہی کروز میزائل اور دیگر  دفاعی آلات تیار کرنے کی صلاحیت بھی حاصل کرلی۔

پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے نائب وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل قاسم تقی زادے نے تہران میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ بیک وقت ہم نے کئی طرح کے سیٹلائٹ کروز میزائل اور دیگر فوجی ساز و سامان کی تیاری کی انتہائی اعلیٰ صلاحیت حاصل کرلی ہے۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ 1979ء سے قبل ایران کی دفاعی صنعت مکمل طور پر دیگر ممالک پر انحصار کرتی تھی لیکن اس کے بعد ایران میں بڑی حد تک تبدیلی اور انقلاب آیا ہے اور اب اس کا شمار دنیا کے ان 5 ممالک میں ہورہا ہے جو اینٹی آرمرز میزائل تیار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

نائب وزیر دفاع کا مزید کہنا ہے کہ ایران اب ملکی سطح پر میزائل تیار کررہا ہے، جس میں اسمارٹ ایئر ڈیفنس سسٹم اور دیگر دفاعی نظام شامل ہیں۔

قاسم تقی زادے نے مزید بتایا کہ ایران نے ملکی ساختہ باور 373 میزائل دفاعی سسٹم تیار کرلیا، یہ نظام زمین سے زمین تک 120 کلو میٹر اور فضاء میں 27 کلو میٹر تک اپنے اہداف کو آسانی سے نشانہ بنا سکتا ہے، یہ انقلاب ایران کے بعد انتہائی اہم دفاعی کامیابی ہے۔

گزشتہ سال تیار کیا گیا باور 373 نظام بیک وقت 300 اہداف کو نشانہ بنانے کے ساتھ 60 اہداف کا پتہ لگانے اور 6 سے نبرد آزما ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

دفاعی حکام کہتے ہیں کہ انقلاب ایران سے قبل خلائی ٹیکنالوجی میں ملک کہیں نہیں تھا، جبکہ ہم آج خلائی ٹیکنالوجی کے حامل دنیا کے 8 ممالک میں شامل ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
IRAN, MISSILE TECHNOLOGY, ANTI ARMOR MISSILE, Deputy defense minister, Brigadier General Qassem Taqizadeh, US, SAUDI ARABIA, IRAQ
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube