ہوم   > بین الاقوامی

مگر مچھ کی گردن سے ٹائر نکالیں اور انعام حاصل کریں

SAMAA | - Posted: Feb 1, 2020 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 1, 2020 | Last Updated: 4 months ago

انڈونیشیا کی حکومت کی جانب سے ہر خاص و عام کو اس بات کی پیشکش کی گئی ہے کہ وہ مگر مچھ کی گردن میں پھنسے ٹائر کو نکالے اور انعام لے جائے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کی جانب سے جاری اطلاعات کے مطابق انڈونیشیا کے حکام کو مگرمچھ کی مشکل آسان کرنے والے بہادر شکاری کی تلاش ہے، جو باآسانی اس کی گردن میں پڑے ربڑ کے ٹائر نکال دے۔ ایسا کرنے والے کو رقم سے بھی نوازا جائے گا، تاہم اس بات کیلئے ایک شرط بھی عائد کی گئی ہے کہ اس تمام عمل کے دوران مگرمچھ کو نقصان نہ پہنچ سکے۔

جنگلی حیات کے تحفظ کے مقامی ادارے کئی سالوں سے 13 فٹ یعنیٰ 4 میٹر کے مگرمچھ کو اس مشکل سے نکالنے کی کوششیں کر رہے ہیں، تاہم ان کی یہ تمام کوششیں بار آور ثابت نہ ہوسکیں۔

مشکل میں پھنسے اس مگرمچھ کی حکام کی جانب سے ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بیچارا مگرمچھ سانس لینے میں بھی کتنی تکلیف محسوس اور ہانپ رہا ہے۔ اس تمام مشکل کی وجہ سے مگرمچھ کی جان کو بھی خطرہ ہے۔

اے ایف پی

انڈونیشیا کے صوبے وسطی سلاویسی کے گورنر نے جنگلی حیات کے تحفظ کے مقامی ادارے کو فوری طور پر مگر مچھ کو اس مشکل سے نکالنے کی ہدایت جاری کی ہیں۔

ادارے کے چیف نے تنبیہ کی ہے کہ یہ اعلان غیر پیشہ ور افراد کے لیے نہیں، بلکہ یہ صرف ان کے لیے ہے جو جنگلی حیات کے تحفظ کے بارے میں معلومات رکھتے ہوں۔

انڈونیشیا کے اس صوبے میں قدرتی وسائل کے تحفظ کے ادارے کے سربراہ ہاسمونی ہاسمر نے بتایا ہے کہ ہماری عام شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ مگرمچھ کے قریب نہ جائیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube