میگھن اور ہیری نےشاہی خاندان کو تکلیف پہنچائی،والد میگھن

SAMAA | - Posted: Jan 29, 2020 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Jan 29, 2020 | Last Updated: 1 year ago

تھامس مارکل نے ایک بیان میں کہا کہ ان کی بیٹی اور اس کے شوہر شہزادہ ہیری نے اچانک اس طرح شاہی فرائض سے دستبردار ہوکر ملکہ الزبتھ اور شاہی خاندان کو تکلیف پہنچائی ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق آئی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ہیری کی اہلیہ میگھن کے والد تھامس مارکل نے کہا کہ دونوں کے اس اقدام سے ملکہ الزبتھ اور شاہی خاندان کی دل شکنی ہوئی جس پر میں شرمندہ ہوں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ ہیری اور میگھن کے اس اقدام کو درست نہیں سمجھتے، شاہی خاندان سے دور ہونے کے بعد اب بھی بہت سے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ اب بھی اپنی بیٹی سے پیار کرتے ہیں اور انہیں دونوں کے اقدام سے مایوسی ہوئی ہے لیکن انہیں اپنی بیٹی کی کمی محسوس ہوتی ہے ۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube