کوئنز لینڈ میں خاتون زیادہ کیک کھانے کا مقابلہ جیتنے کی کوشش میں زندگی ہار گئی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کے قومی دن کی مناسبت سے ہونیوالی تقریب میں 60 سالہ خاتون کو اس وقت دل کا دورہ پڑا جب وہ مقابلہ جیتنے کیلئے کیک کھا رہی تھی، اور کيک کا ٹکڑا حلق ميں اٹک گيا۔
ہوٹل میں جاری تقریب کے دوران انتظامیہ نے 60 سالہ خاتون کو فوری طور پر سی پی آر فراہم کی اور طبی عملے کو بھی طلب کیا گیا، خاتون کو اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکی۔
آسٹریلوی ٹی وی چینل 9 نے موبائل سے بنائی گئی ایک ویڈیو نشر کی جس میں دیکھا گیا کہ خواتین کیک کھانے کے مقابلے میں شریک ہیں اور تیزی کے ساتھ چاکلیٹ اور کھوپرے سے تیار کئے گئے کیک کھانے میں مصروف ہیں۔