ہوم   > بین الاقوامی

ایران میں مسافر طیارہ پھسل کر سڑک پر آگیا

SAMAA | - Posted: Jan 27, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 27, 2020 | Last Updated: 2 months ago
روسی خبر رساں ادارہ

روسی خبر رساں ادارے کی جانب سے جاری اطلاعات کے مطابق ایران میں 130 مسافروں کو لے جانے والا طیارہ رن وے سے پھسل کر سڑک پر آگیا۔

خبر رساں ادارے کی جانب سے رن وے پر طیارہ پھسلنے کی ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارہ رن وے سے پھسل کر سڑک کے بیچوں بیچ کھڑا ہوا ہے۔

طیارے میں 130 مسافر سوار تھے۔ مذکورہ طیارہ کیسپیئن ایئر لائنز کا تھا۔ فلائٹ نمبر 6936 نے صبح 6 بج کر 44 منٹ پر تہران سے اڑان بھری تھی اور اس کی منزل بندرِ ماہاشر تھی۔

حادثے کے بعد مسافروں کو بحفاظت طیارے سے نکال لیا گیا۔ تاہم سڑک پر پھسلن کے باعث کچھ ملبہ سا بھی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے۔

ایئرپورٹ کے مینجنگ ڈائریکٹر محمد رضا کے مطابق حادثے کے دوران طیاے میں آگ نہیں لگی اور تمام مسافر بھی محفوظ ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube