ہوم   > بین الاقوامی

مقبوضہ کشمیر میں انٹرنیٹ سروس کی جزوی بحالی

SAMAA | - Posted: Jan 25, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jan 25, 2020 | Last Updated: 1 month ago

مقبوضہ کشمير میں جزوی طور پر انٹرنیٹ سروس بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، چند حصوں ميں 25 جنوری سے انٹرنيٹ بحال ہوگیا، تاہم لوگوں کو مخصوص ویب سائٹس تک ہی رسائی دی گئی ہے، سوشل میڈیا پر پابندی بدستور برقرار ہے۔

بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں جزوی طور پر انٹرنیٹ سروس بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، صارفين کو حکومت کی منظور کردہ ويب سائٹس تک ہی رسائی حاصل ہوگی جبکہ سماجی رابطوں کی ويب سائٹس پر پابندی برقرار رہے گی۔

مقبوضہ کشمير کی اگست 2019ء میں خصوصی انتظامی حيثيت کے خاتمے کے ساتھ ہی نئی دہلی حکومت نے خطے ميں انٹرنيٹ کی ترسيل بھی معطل کر دی تھی، جس کو اب تقريباً 5 ماہ بعد جزوی طور پر بحال کیا جارہا ہے۔

جموں و کشمير محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ بيان ميں بتايا گيا ہے کہ صارفين کو حکومت کی منظور کردہ 301 ويب سائٹس تک رسائی حاصل دی جارہی ہے جبکہ اسمارٹ فونز پر ڈيٹا کی سروس بھی بحال کی جارہی ہے، يعنی مقامی لوگ اپنے فونز سے بھی آن لائن ہوسکيں گے، تاہم سوشل ميڈيا ويب سائٹس پر پابندی اب بھی برقرار ہے۔

بھارتی عدالت عظمٰی نے رواں ماہ انتہاء پسند بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کی جانب سے انٹرنيٹ کی بندش کو ‘اختیارات کا ضرورت سے زيادہ استعمال‘ قرار ديا تھا۔

سپريم کورٹ نے يہ بھی کہا تھا کہ انٹرنيٹ تک آزاد رسائی بھی آزادی اظہار رائے کی طرح بنيادی حقوق ميں سے ايک ہے اور اسے غير معينہ مدت تک کیلئے معطل نہيں رکھا جاسکتا۔

بھارتی حکومت کا مؤقف رہا ہے کہ يہ قدم سلامتی کو مد نظر رکھتے ہوئے اٹھايا گيا۔

محکمہ داخلہ کے مطابق مقبوضہ وادی میں انٹرنيٹ کی رفتار سست رکھی جائے گی، ذاتی سطح پر رابطہ کاری کی سوشل ميڈيا ويب سائٹس فی الحال بند رہيں گی، البتہ اس فيصلے پر نظرثانی 31 جنوی کو ہوگی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈيجيٹل رائٹس گروپ ‘ايکسیس ناؤ‘ کے مطابق مقبوضہ کشمير میں انٹرنيٹ کی بندش کسی بھی جمہوريت ميں سب سے طويل ترین مدت کیلئے کی گئی بندش ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
INDIA, KASHMIR, PAKISTAN, INTERNET, SOCIAL MEDIA, LOCK DOWN, MODI, BJP
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube