Tuesday, September 29, 2020  | 10 Safar, 1442
ہوم   > بین الاقوامی

نیپال: لاپتا کورین کوہ پیماؤں کی تلاش روک دی گئی

SAMAA | - Posted: Jan 24, 2020 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 24, 2020 | Last Updated: 8 months ago

نیپالی حکومت نے لاپتا کوریا کے کوہ پیماؤں اور مقامی گائیدز کی تلاش کیلئے شروع کیا گیا ریسکیو آپریشن روک دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹس کے مطابق نیپال کی ٹریکنگ ایجنسی کا کہنا ہے کہ لاپتا کوہ پیماؤں اور گائیڈز کی تلاش کا عمل روک دیا گیا ہے۔

نیپال کے اناپورنا ریجن میں لاپتا 4 جنوبی کوریائی کوہ پیماؤں اور تین نیپالی گائیڈز کی تلاش کے لیے جاری آپریشن خراب موسم کے باعث روک دیا گیا۔

اناپورنا ریجن میں لاپتا ہوئے تمام افراد کی دنیا کے 10 ویں بلند ترین پہاڑ پر ٹریکنگ کر رہے تھے کہ برفانی طوفان کی زد میں آکر لاپتا ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق کوہ پیما برفانی طوفان کی پیش گوئی سے لاعلم تھے، جب کہ ان کے ساتھ 3 نیپالی گائیڈز سفر میں موجود تھے۔ کوہ پیما ماہرین کا کہنا ہے کہ تمام افراد کے زندہ بچ جانے کی امیدیں بہت کم ہیں۔

کورین کوہ پیماؤں میں 2 خواتین اور 2 مرد شامل تھے۔ خواتین کی عمریں 30 سے 50 سال، جب کہ مردوں کی عمریں 50 سال کے درمیان تھیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube