ہوم   > بین الاقوامی

کینیڈا:یخ بستہ ہوا میں نوڈلز اورابلتا پانی برف بن گئے

SAMAA | - Posted: Jan 19, 2020 | Last Updated: 4 weeks ago
SAMAA |
Posted: Jan 19, 2020 | Last Updated: 4 weeks ago

کینیڈا میں خون جماتی یخ بستہ ہواؤں نے اُبلتے ہوئے پانی کو بھی برف بنا دیا۔ سوشل میڈیا پر منچلوں کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔

کینیڈا کے صوبے سسکیٹچیون، البرٹا اور دیگر علاقوں میں یخ بستہ ہواؤں میں ابلتے پانی کی سوشل میڈیا پر جاری ویڈیوز نے لوگوں کو حیران کردیا۔

ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیسے لوگ خون جما دینے والے سردی اور منفی32 ڈگری میں گرم کھولتے ہوئے پانی کو ہوا میں پھینکتے ہیں تو پانی برف بن جاتا ہے۔

لمحوں میں گرم پانی برف میں تبدیل ہونے کا منظر انتہائی حیرت زدہ کر دینے والا ہے کہ جیسے دیکھنے والا ایک لمحے کیلئے مبہوت ہوجائے، جب کہ نوڈلز کی پلیٹ جمنے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر خوب پسند کی جا رہی ہے۔ آئن لائن اب تک ان ویڈیوز کو لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔

دوسری جانب کینیڈا کے علاقے نیو فاؤنڈ لینڈ میں شدید برف باری نے تباہی مچا دی۔ جہاں 2 فٹ تک برف پڑی اور 140 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز آندھی چلی ہے۔

شدید برف باری نے گاڑیاں ،درخت اور سڑکیں برف سے ڈھاک دیئے۔

محکمہ موسمیات اور انتظامیہ کی جانب سے موسمی سختی والے علاقوں میں شہریوں کو گھروں میں رہنے اور بلا ضرورت سفر نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ تصویر اے ایف پی سے لی گئی ہے
اے ایف پی

خوبصورت نظارے پیش کرتی نیاگرا فالز بھی یخ بستہ سردی میں جمع کر مزید خوبصورت نظر آنے لگی۔ دلکش نظارے دیکھنے دور دورے سے سیاح اس سردی میں بھی تصویر بنواتے رہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube