ہوم   > بین الاقوامی

شہزادہ ہیری اور میگھن اب شاہی اعزاز استعمال نہیں کرینگے

SAMAA | - Posted: Jan 19, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jan 19, 2020 | Last Updated: 1 month ago

گزشتہ دنوں برطانوی شہزادے ہیری اور اُن کی اہلیہ میگھن مرکل نے شاہی خاندان سے علیحدگی اور معاشی طور پر خود مختاری کا فیصلہ کرتے ہوئے شمالی امریکا منتقل ہونے کا عندیہ دیا تھا۔

بکنگھم پیلس نے ہفتہ کے روز جاری بیان میں بتایا ہے کہ برطانیہ کے شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن اپنا شاہی ٹائٹل چھوڑ دینگے اور شاہی فرائض ترک کرنے کے فیصلے کے بعد عوامی فنڈز وصول کرنا بھی بند کردیں گے۔

بکنگھم پیلس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق شہزادہ ہیری اور میگھن اب اپنا شاہی ٹائٹل استعمال نہیں کریں گے کیونکہ وہ اب شاہی خاندان کے کام کرنے والے رکن نہیں ہیں۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے ہے کہ ہیری اور میگھن نے گذشتہ کچھ اخراجات کی ادائیگی پر اتفاق کرلیا ہے۔

اس سے قبل شہزادہ ہیری اور میگھن مرکل کی شاہی خاندان سے علیحدگی پر ملکہ برطانیہ کا کہنا ہے کہ وہ ہیری اور میگھن کے فیصلے کی حمایت کریں گی۔

ملکہ برطانیہ کا کہنا ہے کہ خواہش ہے کہ شہزادہ ہیری اور میگھن مرکل سینئر رائل رہیں، ان کے نئی فیملی شروع کرنے کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔

اس سے قبل لندن کے مادام تساؤ میوزیم سے برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کے مجسمے شاہی خاندان کے مجسموں کے پاس سے ہٹادیے جاچکے ہیں۔

واضح رہے کہ برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل نے 9 جنوری 2020 کو شاہی حیثیت سے دستبرداری کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا تھا۔

خیال رہے کہ شہزادہ ہیری سے مئی 2019 میں شادی کرنے سے قبل میگھن مارکل شوبز سے وابستہ تھیں اور انہوں نے چند ڈراموں میں اداکاری کرنے سمیت چند فلموں میں بھی جلوے دکھائے جب کہ وہ ماڈلنگ بھی کرتی رہی ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube