ہوم   > بین الاقوامی

عراق میں مظاہرے جاری، مزید 2 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

SAMAA | - Posted: Jan 18, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 18, 2020 | Last Updated: 2 months ago

فوٹو: اے ایف پی

عراق میں حکومت مخالف مظاہروں میں مزید 2 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے، اکتوبر سے جاری مظاہروں کے دوران اب تک جاں بحق افراد کی تعداد 460 ہوگئی جبکہ 25 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق عراق میں حکومت مخالف مظاہروں کے دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان ہونے والی تازہ جھڑپوں کے نتیجے میں مزید 2 شہری جاں بحق اور 25 زخمی ہوگئے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق عراق کے مختلف شہروں میں مظاہرے جاری ہیں، جمعہ کو بغداد کے قریب نکالے گئے ایک جلوس پر پولیس نے فائرنگ اور آنسوگیس کی شیلنگ کی، اس دوران براہ راست سینے میں گولی لگنے سے ایک شہری جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ آنسو گیس کی شیلنگ سے بھی متعدد شہری دم گھٹنے سے بے ہوش ہوئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پرتشدد مظاہرے میں 2 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

ادھر جنوبی عراق میں مظاہرین نے اہم شاہراہوں کو مسلسل بند کر رکھا ہے، مظاہرین کی بڑی تعداد سڑکوں پر دھرنا دینے کے ساتھ اپنے مطالبات کے حصول کیلئے سول نافرمانی کی تحریک جاری رکھے ہوئے ہے۔

خیال رہے کہ عراق میں یکم اکتوبر 2019ء کے بعد شروع ہونیوالے مظاہروں میں اب تک 460 افراد ہلاک اور 25 ہزار زخمی ہوچکے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
IRAQ, IRAN, US, RIOT, BAGHDAD, ANTI GOVERNMENT PROTEST
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube