ہوم   > بین الاقوامی

برطانیہ کی بریگزیٹ سےعلیحدگی،پاکستانیوں کوبھی فائدہ ہوگا

SAMAA | - Posted: Jan 18, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jan 18, 2020 | Last Updated: 1 month ago

کئی اثرات مُرتب ہوں گے

برطانیہ کے یورپ سے بریگزٹ کے فیصلہ سے یورپی ممالک کے شہریوں کے مُستقبل پر کئی اثرات مُرتب ہوں گے ۔ پاکستانیوں کو بھی اس سے فائدہ ہوگا۔

لندن میں سماء کے نُمائندے مُرتضٰی کیانی نے برطانیہ کے معروف بیرسٹر راشد اسلم سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ برطانوی بریگزیٹ پاکستانیوں کے لئے سُنہری موقع ہے۔ یورپی یونین سے باہر آنے سے پاکستانیوں کے لئے امیگریشن قوانین میں نرمی آئے گی۔ طالبعلموں کے لئے بھی امیگریشن کے نئے قوانین مُتعارف کروائے جائیں گے۔

برطانیہ میں یونی ورسٹی سے کورس مکمل کرنےوالے طلبہ کو مزید دو سال کا ویزا بھی دیا جائے گا۔آسٹریلین طرز پر نیا پوائنٹ سسٹم متعارف کروایا جارہا ہے۔ اس سسٹم کے تحت اگر برطانیہ میں پاکستانیوں کو نوکری کی پیش کش کی گئی ہے تو وہ آسکتے ہیں۔

برطانیہ سے جب یورپی شہریوں کا انخلا ہوگا تو نوکریاں کو مزید مواقع پیدا ہونگے۔ برطانیہ میں موجود یورپی باشندوں کے حقوق کو محفوظ بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پچھلے ہفتے برطانوی اراکین پارلیمنٹ نے بریگزٹ ڈیل کی منظوری دی تھی۔ 231 کےمقابلےميں 330 ووٹوں سے توثيق کی گئی۔31 جنوری 2020 کو رات 11 بجے برطانيہ یورپی یونین سے علیحدگی اختیار کرلےگا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube