Sunday, September 27, 2020  | 8 Safar, 1442
ہوم   > بین الاقوامی

دنیا کا سب سے چھوٹے قد کا انسان چل بسا

SAMAA | - Posted: Jan 17, 2020 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 17, 2020 | Last Updated: 8 months ago

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل دنیا کا سب سے پستہ قد انسان جمعہ کو نیپال میں انتقال کر گیا، اے ایف پی کے مطابق اہل خانہ نے تصدیق کردی۔

رپورٹ کے مطابق خاگیندرا تھاپا مگر کا قد 2 فٹ 2.41 انچ (67.08 ملی میٹر) تھا، انہیں نیپال سے 200 کلو میٹر دور پوکھارا کے علاقے میں نمونیا کے باعث اسپتال داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ اپنے والدین کے ہمراہ رہائش پذیر تھے۔

خاگیندرا تھاپا کے بھائی مہیش تھاپا نے اے ایف پی کو بتایا کہ نمونیا کے باعث وہ اسپتال آتے جاتے رہتے تھے، تاہم اس بار ان کا دل بری طرح متاثر ہوا اور خاگیندرا تھاپا 27 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

مگر کو پہلی بار 2010ء میں ان کی 18 ویں سالگرہ پر دنیا کا سب سے چھوٹے قد کا انسان قرار دیا گیا تھا تاہم انہیں اس ٹائٹل سے ان کے ہم وطن چندرا بہادر دنگی نے محروم کردیا تھا، جن کا قد 54.6 سینٹی میٹر تھا، دنگی کو ان کی جگہ گنیز بک میں شامل کرلیا گیا تھا، تاہم 2015ء میں دنگی کے انتقال کے بعد دوبارہ انہوں نے یہ اعزاز اپنے نام کرلیا تھا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
Khagendra Thapa Magar, Kathmandu, NEPAL, GUINNESS BOOK OF WORLD RECORD, SHORTEST MAN
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube