ہوم   > بین الاقوامی

برطانیہ میں سمندری طوفان برینڈن نے تباہی مچا دی

SAMAA | - Posted: Jan 15, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jan 15, 2020 | Last Updated: 1 month ago

برطانيہ ميں سمندری طوفان برینڈن نے تباہی مچادی، آئرلينڈ اور اسکاٹ لينڈ زيادہ متاثر ہوئے جبکہ تيز آندھی اور سيلاب سے فيری سروس معطل ہے ۔

برطانيہ ميں سمندری طوفان برينڈن نے نظام زندگی درہم برہم کردی، اسکاٹ لينڈ ميں سمندر ميں پچيس فٹ تک لہريں بلند ہوئيں، 131 کلوميٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلنے والی طوفانی ہواؤں کی وجہ سے درخت جڑ سے اکھڑ گئے ۔

گھروں کی چھتيں اُڑ گئيں جس کے باعث شاہراہيں بند اور پروازيں منسوخ کردی گئيں ۔

آئرلينڈ اور اسکاٹ لينڈ ميں اسکول بھی بند کرديے گئے، فيری سروس اور ٹرينوں کا شيڈول بھی متاثر ہوا تاہم امدادی کارکنوں نے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو کارروائیوں کا آغاز کر دیا۔۔

ماحولياتی ايجنسی نے اٹھائيس جنوری کو بھی شديد طوفان کا خدشہ ظاہر کيا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube