ہوم   > بین الاقوامی

شن جن ویزاکےقوانین میں تبدیلی فروری سےنافذ العمل ہوگی

SAMAA | - Posted: Jan 15, 2020 | Last Updated: 5 days ago
SAMAA |
Posted: Jan 15, 2020 | Last Updated: 5 days ago

شن جن ویزا کا شمار دنیا کے مقبول ترین اور بہترین ویزا میں ہوتا ہے۔ اس ویزا کے ذریعے 26 یورپی ممالک میں گھوما جاسکتا ہے جن میں سے 22 یورپی یونین کا حصہ ہوتے ہیں۔ شن جن ویزا کے حصول کے لیے درخواستیں ہر سال بڑھ رہی ہیں۔

اس وقت دنیا کے 104 ممالک سےتعلق رکھنے والے افراد شن جن ویزا حاصل کرکے تین ماہ تک یورپی یونین میں موجود ممالک میں قیام کرسکتے ہیں۔

تاہم شن جن ویزا کا حصول دشوار مرحلہ بھی ہوتا ہے۔ یورپی یونین کی جانب سے شن جن ویزا کوڈ کے قوانین میں کچھ تبدیلیاں کی جارہی ہیں جن کے بعد اس ویزا کا حصول یقینی ہوجائے گا۔

شن جن ویزا کوڈ کی مختصر تاریخ

یورپی یونین ویزا کوڈ ایسے قواعد پر مبنی ہے جن میں ویزا درخواست دینے ، اس کی منظوری اور یورپی یونین ممالک میں کم مدت کے قیام کے لیے ویزے کا طریقہ کار شامل ہوتا ہے۔ ان کو باضابطہ طور پر شن جن ویزا کہتے ہیں۔

اس کوڈ کو ریگولیشن ای سی نمبر 810/2009 بھی کہا جاتا ہے۔ یہ 2010 سے نافذ العمل ہوا ہے۔ اس کے بعد سے یہ تمام یورپی یونین رکن ممالک پر لاگو ہوتا ہے۔

ایک ویزا کی پالیسی سرحدوں سے عاری شن جن ممالک کے لئے اہم تصور کی جاتی ہے۔ اس کی وجہ سے یونین کی دیگر پالیسیاں بھی بنائی گئی ہیں۔

شن جن ویزا کوڈ کو یورپی یونین کیوں اپ ڈیٹ کررہی ہے؟

مئی 2018 میں یورپی کمیشن نے ریگولیشن ای سی نمبر 810/2009 پر نظر ثانی کی تجویز منظور کی۔ اس کا مقصد ایک ویزا پالیسی کو مضبوط بنانا تھا جو نقل مکانی  اور سیکورٹی خدشات کے لیے ضروری تھا۔

ویزا کوڈ کی نظرثانی صورت میں یہ بات اہم ہے کہ یورپی یونین ویزا پالیسی تیسری دنیا کے ممالک کے لیے اہم ثابت ہو۔ اس نظرثانی کا مقصد یہ بھی تھا کہ شن جن ممالک کا زیادہ سفر کرنے والوں کے لیے آسانیاں فراہم کی جائیں۔

یورپی کمیشن کی تجاویز منظور ہونے کےبعد یورپی پارلیمنٹ نے اپریل 2019 میں اس کی حمایت کی اور پھر کونسل آف دی یورپی یونین نے جون 2019 میں اس کے نفاذ کا گرین سگنل دے دیا۔

نظر ثانی شدہ شن جن ویزا کوڈ کب سے نافذ العمل ہوگا؟

فروری 2020 کے پہلے پیر کے دن سے شن جن ویزا کی تمام درخواستیں دینے والوں پر نیا کوڈ لاگو ہوگا۔ یہ ویزا کوڈ تمام شن جن ممالک پر یکساں لاگو ہوگا۔ شن جن ممالک نے نئے ویزا کوڈ کی تصدیق بھی کردی ہے۔

شن جن ویزا میں کیا تبدیلیاں ہونگی؟

نئے قواعد میں شن جن ویزا میں کئی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ سب سے پہلے ویزا فیس میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ شن جن ویزا کی درخواست جمع کروانے کا دورانیہ بڑھا دیا گیا ہے۔ الیکٹرونک درخواست کے ذریعے بھی ویزا اپلائی کیا جاسکتا ہے۔ وہ افراد جو شن جن ممالک کا زیادہ سفر کرتے ہیں اور ان کے سفری ریکارڈ میں کوئی شکایت نہیں ، انھیں ویزا کی معیاد میں توسیع کی سہولت ہوگی۔

نئے قواعد میں ایک ایسا طریقہ کار بھی ہے جو یہ متعین کرے گا کہ ویزا فیس ہر تین سال بھی تبدیل ہوگی یا وہی رہے گی۔ اس میں ایک ایسی شق بھی ہے جو تیسری دنیا سے تعلق رکھنے اور دوسری بار آنے والے افراد کو ویزا کا حصول آسان بنائے گی۔

ویزا درخواست دینے والےہرفردکوزیادہ فیس دینا ہوگی

پہلے شن جن ویزا کی فیس کی مد میں جو افراد 60 یورو دیتے تھے وہ اب 80 یورو ادا کریں گے۔ جو افراد فیس کے لیے 35 یورو کی ادائیگی کرتے تھے وہ اب 40 یورو ادا کریں گے۔ ان میں بچوں سمیت دیگر کیٹیگریز کے لوگ شامل ہیں۔ جن بچوں کی عمریں چند ماہ اور 6 سال تک ہے ، انھیں ویزا فیس سے استثنی ہوگا۔

درخواست فارم اب دستخط کےساتھ الیکٹرونک اندازمیں جمع کروائےجاسکتے ہیں

ویزا درخواست کے مراحل کے تحت ،نئے ویزا کوڈ میں یہ درج ہے کہ رکن ممالک درخواست فارم  الیکٹرونک طریقہ کار کے ذریعے بھرنے اور مکمل کرنے کی سہولیت دیں گی۔ اس طریقہ کار کے تحت درخواست گزار الیکٹرونک انداز ( یعنی آن لائن ) دستخط بھی کرسکے گا۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube