Saturday, July 4, 2020  | 12 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > بین الاقوامی

یوکرينی طیارے کی تباہی کا اعتراف، ایران میں احتجاج

SAMAA | - Posted: Jan 14, 2020 | Last Updated: 6 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 14, 2020 | Last Updated: 6 months ago

مظاہرے کے دوران گولیاں چلنے سے ایک خاتون ہلاک ہوئی

يوکرينی طیارے کی تباہی کے اعتراف پر ایران میں بڑے پیمانے پر مظاہرے شروع ہوگئے جس میں مظاہرين نے سپریم لیڈر سمیت اعلیٰ حکام کی برطرفی کا مطالبہ کيا ہے۔

تہران ميں احتجاج کے دوران ايک مشکوک شخص نے مظاہرين پر گولياں چلا ديں جس سے ايک خاتون ہلاک اور کئی افراد زخمی ہوئے۔

يوکرينی طيارے کی تباہی کے معاملے ميں غلط بيانی پر تہران کے علاوہ اور کئی شہروں ميں بھی احتجاج ہوا جنہيں منتشر کرنے کےليے پوليس کو آنسو گيس کی شيلنگ کرنی پڑی۔

یوکرینی طیارہ غلطی سے مار گرایا، ایران کا اعتراف

دوسری جانب کینيڈين وزيراعظم جسٹن ٹروڈو نے مسافر طيارے حادثے کے متاثرين کو انصاف کی فراہمی کی يقين دہانی کرائی ہے۔

البرٹا ميں ہلاک شدگان کی ياد ميں تقريب سے خطاب ميں کہا کہ پورا ملک متاثرين کے ساتھ کھڑا ہے۔ انصاف اور احتساب ہونے تک ہم خاموش نہيں بيٹھيں گے۔

واضح رہے ایران نے اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ طیارہ غیر ارادی طور پر انسانی غلطی کے باعث نشانہ بنا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
Protests, Iran, Ukraine, airplane crash, Canada
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube